جاگتی آنکھوں میں رنگولی سجائیں سپنوں کی

🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

چاند اور تارے

نام کتاب: باغ (غزلوں کا مجموعہ)

مصنف : نیازؔ جیراجپوری

ضخامت: ۲۰۸ صفحات
قیمت: ۳۵۰ روپئے
مبصر: فرحان حنیف وارثی ( ممبئی )
رابطہ نمبر: 9320169397
نیازؔ جیراجپوری کا شعری مجموعہ ’باغ‘ موصول ہُوا۔خوبصورت سرِ ورق اور اتنی ہی اچّھی شاعری سے مزین ’باغ‘ دیکھنے اور پڑھنے سے دل باغ باغ ہو گیا۔ نیازؔ جیراجپوری جتنے پیارے انسان ہیں ، اتنی ہی پیاری انکی شاعری ہے۔

نیازؔ جیراجپوری کی شاعری مِٹّی سے اُٹھنے والی سوندھی مہک کی طرح ہے جو سانسوں میں رچ بس کر زندگی کو تازگی کا احساس کراتی ہے۔ اُنہیں خیالات کو الفاظ کے پورٹریٹ میں ڈھالنے کا ہُنر آتا ہے۔ رومانی اشعار دل کو چُھو لیتے ہیں اور پڑھتے وقت مزہ دیتے ہیں۔

وہ بھاری بھرکم الفاظ کے بجائے آسان لفظوں میں گہری بات بڑی روانی سے کہہ جاتے ہیں۔ اس میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں ہے کہ بڑے دنوں بعد مجھے اچھی شاعری پڑھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔ پڑھتے وقت بوریت محسوس نہیں ہوتی اور میں نے ایک نشست میں یکے بعد دیگرے کئی غزلیں پڑھ ڈالیں۔ اپنی پسند کے چند اشعار یہاں پیش کر رہاہوں۔ ۔۔
روز و شب میرے پوچھتے ہیں نیازؔ
زندگی سے نہیں مِلوگے کیا
٭
بے ٹِھکانہ کبوتر کو مِل جائے گھر
کاش ! ہٹ جائے اِک اِینٹ دیوار سے
٭
ہمکو جینا سِکھا رہا تھا نیازؔ
لڑ رہا تھا دِیا جو آندھی سے
٭
جاگتی آنکھوں میں رنگولی سجائیں سپنوں کی
لَوٹتی پنگھٹ سے مٹکوں والیاں اور چاندنی
٭
’ باغ ‘ کے بیک پیج پر پروفیسر شہپرؔ رسول کا تعارفی نوٹ ہے۔زیرِ نظر مجموعہ میں 105 غزلیں اور متفرق اشعار ہیں۔ کتاب کا سرِ ورق بہت خوبصورت ہے اور اسے صوفیہ انجم تاج ( امریکہ ) نے تخلیق کیا ہے۔ طباعت عمدہ ہے ۔ صفحات کی تعداد 208 اور قیمت 350 روپئے ہے۔ ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس نئی دہلی(رابطہ: 011 41418204 ) نے ’باغ‘ کو شادابی بخشی ہے۔

نیازؔ جیراجپوری سے 993575123 \ 9452505605 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
٭٭٭

Related Posts

غنچہ ادب ” گلستان ادب میں ایک اضافہ”

انوار الحسن وسطویزیر تذکرہ کتاب ” غنچۂ ادب ” جواں سال قلم کار اور صحافی قمر اعظم صدیقی کے مضامین کا پہلا مجموعہ ہے جو اردو ڈائرکٹوریٹ ، محکمہ کا…

Read more

عہدِ جاوداں

مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی امیر شریعت سابعؒ کی شخصیت اوالعزمی، جواں مردی، ملت کے…

Read more

تذکرہ علماء مدھوبنی

مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مولانا غفران ساجد قاسمی چیف ایڈیٹر بصیرت آن لائن وڈائرکٹر بصیرت جنرلزم اینڈ لنگویج اکیڈمی ممبئی، انتہائی…

Read more

’’ خانوادۂ ہدیٰ کے لعل و گہر‘‘تعارف و تأثر

انوار الحسن وسطوی +91 94306 49112 زیر نظر کتاب ” خانوادۂ ہدیٰ کے لعل و گہر” مولانا مظاہر حسین عماد عاقب قاسمی استاد جامعہ اسلامیہ شانتا پورم ، کیرالہ کی…

Read more

حیات عارف: تعارف و تبصرہ

ڈاکٹر نورالسلام ندوی عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد عارف ہرسنگھ پوری رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے زبردست عالم دین، مصلح امت، خدا ترس اور صوفی باصفا تھے، حضرت…

Read more

رہنمائے راہ طریقت

مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ بہار میں چند بزرگان دین ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی اصلاح، تصوف کے رموز ونکات…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *