سلیم پرویز کی شکل میں وزیر اعلی نے مدرسہ بورڈ کو روشن ضمیر اور حوصلہ مند چیرمین دیا ہے: ارشاد عالم رحمانی

پٹنہ 17 فروری (خصوصی نمائندہ ) سلیم پرویز صاحب کی شکل میں معزز وزیر اعلیٰ بہار عالی جناب نتیش کمار جی نے گزشتہ کئی برسوں سے مختلف مسائل و مشکلات میں گھرا ہوا مدرسہ بورڈ اور اساتذہ مدارس کو روشن ضمیر ، حوصلہ مند ، انصاف پرور ، ماہر تعلیم ، ممتاز قانون داں ، دو مرتبہ کے ڈپٹی اسپیکر بہار قانون ساز کونسل اور بھرا پورا خانوادہ سے تعلق رکھنے والا منجھا ہوا کہنہ مشق سیاستداں چیرمین دیا ہے یقیناً جناب سلیم پرویز صاحب کو بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا چیرمین منتخب کرکے معزز وزیر اعلی نتیش کمار جی نے اندھیرے میں روشنی کا دیا جلایا ہے۔ مذکورہ باتیں یہاں دفتر مدرسہ بورڈ میں ملحقہ مدارس کے مختلف حل طلب مسائل پر گفتگو کے بعد جاری پریس بیان میں یوا جدیو کے ریاستی سیکریٹری حافظ محمد ارشاد عالم رحمانی ( کوٹھراؤں دربھنگہ ) نے کہی انہوں نے جاری اپنے پریس بیان میں کہا کہ چیرمین منتخب ہوتے ہی جناب سلیم پرویز صاحب نے بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے ملحقہ مدارس کا جائزہ لیا ذمہ داران مدارس کو ضروری ہدایات دی کئی جگہ برسوں پرانی منتظمہ کمیٹی کے باہمی تنازعات کو ختم کراکر حق داروں کو حق دلایا اور کئی مدارس میں جاری انتظامیہ کمیٹی کے تنازعات و اساتذہ کی حق تلفی کا سدباب ان کے ترجیحات میں شامل ہے۔ یوا جدیو کے ریاستی سیکریٹری حافظ ارشاد عالم رحمانی نے کہا کہ میں نے کئی اضلاع میں پارٹی کی سرگرمیوں کے سلسلے میں کارکنان اور اساتذہ مدارس سے تبادلہ خیال میں محسوس کیا کہ جناب سلیم پرویز صاحب کو مدرسہ بورڈ کا چیرمین بنانے سے حکومت کے اس قدم سے پورے بہار میں خوشی و مسرت کی فضا ہے ایسا اس لئے بھی ہیکہ الحاق کی شرائط پورا نہ کرنے کی وجہ سے رد کئے گئے مدارس کے الحاق کو باقی رکھنے کیلئے محترم چیرمین صاحب کوشاں ہیں گزشتہ کئی سالوں سے انوکمپا پر بحالی کے انتظار میں بیٹھے ہوئے امیدواروں کی بحالی پر اب عمل درآمد شروع ہوا ہے ملحقہ مدارس میں بدعنوانی سے پاک ماحول میں بحالی اور منتظمہ کمیٹی کے منمانی پر نئے ضابطے کے تحت قدغن لگایا گیا ہے ساتھ ہی دفتر مدرسہ بورڈ کی اپنی عمارت کی تعمیر کیلئے حکومت سے منظوری اور خطیر مقدار میں رقم مختص کرکے چیرمین موصوفہ تے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے اس کیلئے میں اپنے تمام رفقاء پارٹی کارکنان کے ساتھ ہر دل عزیز وزیر اعلی عزت ماب جناب نتیش کمار جی اوز معزز چیرمین جناب محمد سلیم پرویز صاحب کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں یوا جدیو کے ریاستی سیکریٹری حافظ محمد ارشاد عالم رحمانی نے ملحقہ مدارس کے تمام استادہ و عملہ سے کہا کہ ہمارے قائد جناب نتیش کمار جی کی قیادت میں ہر طبقے کا انصاف کے ساتھ ترقی پہلا ہدف ہے اور معزز چیئرمین مدرسہ بورڈ جناب محمد سلیم پرویز صاحب کی قیادت میں انشاءاللہ اساتذہ مدارس کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے مدرسہ اور اساتذہ مدارس کا استحصال کرنے والے خود غرض ، مفاد پرست عناصر بے نقاب ہوں گے ملحقہ مدارس کو لیکر عوامی سطح پر جو بدگمانیاں ہیں وہ دور ہوں گی اور بہار کا مدرسہ بورڈ پورے ملک کیلئے رول ماڈل بنے گا۔

Leave a Comment