دنیا امتحان گاہ ہے خوشی یا غم انسانوں کی آزمائش کیلئے ہوتے ہیں مولانا ابوالکلام شمسی

سوپول (محمد ابوالمحاسن( سرجا پور ضلع سوپول کے سابق مکھیا جناب شفیع اللہ انصاری صاحب کی صاحب زادی گذشتہ کل26 مئی بروز اتوار کو دوپہر تین بجےاس دارفانی سے دار بقاء کی کوچ کر گئی انا للہ وانا الیہ راجعون نماز جنازہ 27 مئی بروز سوموار صبح نو 9 بجے سرجاپور میں ادا کی گئی مرحومہ گذشتہ کچھ مہینوں سے علیل چل رہی تھی علاج ومعالجہ کا سلسلہ بھی جاری تھا لیکن وقت موعود آگیا اور اپنے مالک حقیقی کے دربار میں حاضر ہوگئ نماز جنازہ جامع مسجد سرجا پور کے امام وخطیب مولانا اسجد قاسمی نے پڑھائی تدفین کے بعد مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد سرجاپور میں دعائیہ نششت منعقد کی گئی نششت میں اہل خانہ کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے مولانا محمد ابوالکلام صاحب شمسی جوائنٹ جنرل سکریٹری آل انڈیا ملی کونسل بہار نےکہا یہ دنیا انسان کے لیے امتحان گاہ ہےجس میں آنے والےخوشی یا غم کے لمحات دراصل انسان کی آزمائش کے لیے ہوتے ہیں۔ ان کے ذریعے قدرت انسان کو پرکھتی ہے کہ وہ آزمائش کی ان گھڑیوں میں اخلاقِ حسنہ پر قائم رہتا ہے یا رذائل میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ دنیاوی زندگی میں آنے والی ان آزمائشوں کے دوران بندء مومن سے تقاضا کیا گیا ہےکہ خوشی کے لمحوں میں شاکر بن کر اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہو اور غم کی گھڑیوں میں صابر بن کر اس کی رضا کے سامنے سرِ تسلیم خم کرلے۔قرآنِ مجید میں صبر کی فضیلت بیان کرتے ہوئے ارشاد ربانی ہے کہ ان صبر كرنےوالوں كو خوشخبری دے ديجئے، جنہيں جب كبھي كوئی مصيبت آتی ہے تو وہ كہہ ديا كرتےہيں كہ ہم تو خود اللہ تعالى كي ملكيت ہيں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والےہيں، ان پر ان كےرب کی نوازشيں اور رحمتيں ہيں اور يہي لوگ ہدايت يافتہ ہيں اللہ تعالى صبر کرنے والوں کو بغير حساب كےاجروثواب عطا كرےگا،يہ اجروثواب ہر اس شخص كےلئے ہے جو كسي بھي مصيبت پر صبر كرے، اس ميں كوئى شك نہيں كہ بيٹی یا بیٹا كا فوت ہونا والدين كےلئےبہت بڑي مصيبت اور آزمائش ہے،لہٰذا جو بھي اس پر صبر كرے اور اللہ تعالي کی رضا اور تقدير پر راضی ہو اسےاللہ تعالیٰ كے فضل و كرم سے  اجر عظیم حاصل ہوگا احاديث ميں ہے كہ جس كےبھي دو يا اس سےزيادہ یا کم بچے فوت ہوجائيں اور وہ اس پر صبر كرے تواس كےساتھ جنت ميں داخل اور جہنم سے نجات كا وعدہ كيا گيا ہے اللہ تعالى سے دعا گوہيں كہ وہ مصيبت کی اس گھڑی میں تمام خویش اقارب کو صبر دے اور اس كےبدلے ميں بہتر اوراچھا بدلا عطاء فرمائے ان کے انتقال سے علاقہ میں غم کا ماحول ہے آل انڈیا ملی کونسل کے قومی نائب صدر مفکرملت حضرت مولانا انیس الرحمٰن قاسمی صاحب نے بھی مرحومہ کی انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور مکھیا شفیع اللہ انصاری صاحب سے رابطہ کرکے صبر کی تلقین کرتے ہوئے دعاء مغفرت کی ہے

Related Posts

برج بنائے لیکن دیوار اٹھانے کا کام بند کیجئے: عارف محمد خان

تعلیم کے ذریعہ سمندر میں راستہ بھی بنایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر اظہار احمد پٹنہ۔ بھائی چارہ اور محبت سے ہی حالات بدل سکتے ہیں اور یہ تعلیم کے ذریعہ…

Read more

نشہ ہر برائی کی جڑ ہے،ہرطرح کی منشیات سے دوررہیں:آئی پی ایس وجئے پرتاپ

گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان سے 24 گاؤں کی مہا پنچایت کاانعقاد نوح۔ گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان…

Read more

کڈس پیراڈائز اکیڈ می میں سائنس ایگز بیشن کا شاندار انعقاد کیا

دربھنگہ ۔ تعلیم انسانی زندگی کا بنیادی ستون ہے، اور تربیت اس کی عملی صورت ہے۔ اگر تعلیم روشنی ہے تو تربیت اس کا چراغ، جو شخصیت کو سنوارتی اور…

Read more

بچوں کا ادب لکھے بغیر کوئی بھی بڑا ادیب و شاعر نہیں بن سکتا:محمد احسن عابد

نئی دہلی۔ کسی بھی زبان میں بچوں کے ادب کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،جس کاسلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔بچے ہر قوم کا بیش قیمت اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں،لہٰذا…

Read more

زراعت پر مبنی صنعتوں کو ترقی دینا ریاستی حکومت کی ترجیح :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

بھوپال۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ زرعی کیمیکلز کے لامحدود استعمال کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے نامیاتی…

Read more

اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کا انتظام کیجئے:مولانا احمد

مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور کا سالانہ جلسہ،علماء کرام کا پر مغز خطاب، تعلیم اورمعاشرہ کی اصلاح پر زور دربھنگہ ؍ جمالپور۔مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور ضلع دربھنگہ کا سالانہ جلسہ بڑے…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *