نئی نسل کودینی و عصری دونوں ہی تعلیم سے آراستہ کرانے کی ضرورت ہے

ممبئی 26؍مئی (پریس ریلیز) جمعیۃعلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی مجلس عاملہ کی جائزہ و بجٹ میٹنگ دفتر جمعیۃ علماء مہاراشٹر واقع امام باڑہ ممبئی میں زیر صدارت مولانا مسعود احمد حسامی کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹرمنعقد ہوئی ،جس میں سالانہ بجٹ کی منظوری اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
قاری محمد ادریس انصاری (پونے) کی تلاوت سے میٹنگ کا آغاز ہوا، مفتی ابو ایوب قاسمی نے گزشتہ میٹنگ کی کارروائی پڑھ کر سنائی جس پر صدر مجلس نے تائیدی دستخط ثبت کئے۔
مولانا عبد العلیم فاروقی ؒ (نائب صدر جمعیۃعلماء ہند )،مولانا منیر احمدؒ (کالینا) ،ممبئی،مولانا محمد ذاکر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر اور دیگر مرحومین کے لئے ایصال ثواب کیا گیا اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی ۔
مفتی محمد یوسف قاسمی خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے رمضان المبارک کی آمدنی کی رپورٹ پیش کی ،اور سال 2024-25 ؍کے لئے مختلف مدات میں بجٹ منظور کیاگیا۔
دینی تعلیمی بورڈ کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے کے مقصد سے چند مقامات پر مکاتب کے قیام کی منظوری دی گئی، اسکالرشپ اور عام طبی امداد کو علی حالہ برقرار رکھتے ہوئے منتخب طلبہ کو یو پی ایس سی کوچنگ کے لئے امداد کرنے پر غور کیا گیا اور اس کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی،جس کی مشاورتی میٹنگ 6؍جون بروز جمعرات ہونا طے پائی ہے ،جس میں اسکالر شب کے طریقہ کار وغیرہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نےجمعیۃعلماء ہند کی ابتدائی ممبر سازی کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں ضروری ہے کہ جمعیۃ علماء ہند کے زیادہ سے زیادہ ممبر بنائے جائیں اور۔ممبر سازی کی اس تحریک کے ذریعہ سے ایسی ہلچل پیدا کی جائے کہ ریاست کے ایک ایک شہر اور دیہات کے ہر فرد تک جمعیۃ علماء کا پیغام پہونچ جائے۔
مولانا نے مزید کہا کہ ممبر سازی کے عمل سے جمعیۃ علماء کا پیغام اور اس کی کار کردگی ہرگھر ہر فرد تک پہونچانے کا بہترین موقع ہوتاہے،جس میں جمعیۃ کا پیغام اوراس کی کار کردگی کوگھر گھر پہونچایا جاتا ہے۔ جمعیۃعلماء کے اغراض و مقاصد سے اتفاق رکھنے والا ہر بالغ مسلمان مرد و عورت ممبر بن سکتا ہے ۔ مولانا نے یہ بھی بتایا کہ جمعیۃعلماء ہند کی مجلس نے عاملہ نے ممبر سازی کی آخری تاریخ16؍مئی مقرر کی تھی ،لیکن پھر اس میں3؍ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ،اب ابتدائی ممبر سازی کی آخری تاریخ 15؍اگست 2024 کر دی گئی ہے ۔
اخیر میں مولانا نے ریاست کی تمام ذیلی یونٹوں کے ذمہ داروں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وقت مقررہ کے اندر ہی اندر جماعت کا ممبر بنائیں۔صدر مجلس حافظ مسعود احمد حسامی کی دعا پر میٹنگ اختتام کو پہنچی۔
اس میٹنگ میں اراکین عاملہ میں سے مولانا اشتیاق احمد قاسمی (کرلاممبئی )حافظ محمد ذاکر صدیقی(بیڑ) حافظ عظیم الرحمٰن صدیقی (ممبئی ) قاری محمد یونس چودھری (مالونی ممبئی )مولانا محمد اسلم قاسمی (ملاڈممبئی)مولانا محمد زبیر قاسمی (پوئی ممبئی)مفتی حفیظ اللہ قاسمی (بھیونڈی)مولانا محمد عارف عمری (وسئی روڈ)مولانا عبد الصمد قاسمی (نالاسوپارہ)مولانا عبد القیوم قاسمی (مالیگائوں )الحاج مشتاق احمد صوفی (دھولیہ)قاری محمد ادریس انصاری (پونے)حافظ شیخ خلیل اللہ (بلڈانہ)مفتی محمد محسن قاسمی (اورنگ آباد ) مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی (پربھنی) مدعوئین خصوصی میں سے مولانا عظیم الدین ندوی (آکولہ)مفتی محمد ہارون ندوی (جلگائوں )مولانا امتیازاقبال (مالیگائوں )قاری عبد الرشید حمیدی (پربھنی) حاجی محمد صغیر خان (امبر ناتھ) مولانا عبد القیوم قاسمی (کاجوپاڑہ ممبئی )حاجی محمد قریش صدیقی (نوی ممبئی) حافظ محمد علی ملا (سانگلی)مولانا صدر عالم قاسمی (سانگلی )نے بطور خاص شرکت کی ۔

Related Posts

برج بنائے لیکن دیوار اٹھانے کا کام بند کیجئے: عارف محمد خان

تعلیم کے ذریعہ سمندر میں راستہ بھی بنایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر اظہار احمد پٹنہ۔ بھائی چارہ اور محبت سے ہی حالات بدل سکتے ہیں اور یہ تعلیم کے ذریعہ…

Read more

نشہ ہر برائی کی جڑ ہے،ہرطرح کی منشیات سے دوررہیں:آئی پی ایس وجئے پرتاپ

گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان سے 24 گاؤں کی مہا پنچایت کاانعقاد نوح۔ گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان…

Read more

کڈس پیراڈائز اکیڈ می میں سائنس ایگز بیشن کا شاندار انعقاد کیا

دربھنگہ ۔ تعلیم انسانی زندگی کا بنیادی ستون ہے، اور تربیت اس کی عملی صورت ہے۔ اگر تعلیم روشنی ہے تو تربیت اس کا چراغ، جو شخصیت کو سنوارتی اور…

Read more

بچوں کا ادب لکھے بغیر کوئی بھی بڑا ادیب و شاعر نہیں بن سکتا:محمد احسن عابد

نئی دہلی۔ کسی بھی زبان میں بچوں کے ادب کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،جس کاسلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔بچے ہر قوم کا بیش قیمت اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں،لہٰذا…

Read more

زراعت پر مبنی صنعتوں کو ترقی دینا ریاستی حکومت کی ترجیح :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

بھوپال۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ زرعی کیمیکلز کے لامحدود استعمال کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے نامیاتی…

Read more

اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کا انتظام کیجئے:مولانا احمد

مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور کا سالانہ جلسہ،علماء کرام کا پر مغز خطاب، تعلیم اورمعاشرہ کی اصلاح پر زور دربھنگہ ؍ جمالپور۔مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور ضلع دربھنگہ کا سالانہ جلسہ بڑے…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *