مفتی نعمت اللہ ناظم قاسمی، ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز

مظفرپور23(پریس ریلیز)مولانا مفتی نعمت اللہ ناظم قاسمی مظفرپوری کو ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری موقر علما کرام کے ہاتھوں دی گی، ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کے بعد ملک کے نوجوان علما کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گی ہے۔مولانا مفتی نعمت اللہ ناظم قاسمی ایک طویل عرصہ سے ام القری یونیورسیٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں اور علمی تحقیقی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔مولانا نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت اور المعھدالعالی الاسلامی حیدرآباد سے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم المعھد العالی الاسلامی کے خصوصی طورپر زیر تربیت رہ کر افتاء و تحقیق کا کورس مکمل کرنے کے بعد ام القری یونیورسیٹی میں اعلی تعلیمی مراحل کی تکمیل کر رہے ہیں۔مولانا نے علم حدیث کو اپنا خصوصی موضوع بنایا ہے۔چنانچہ آپ نے ایم اے میں اپنا علمی مقالہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحم اللہ علیہ کی مشہور زمانہ عربی تالیف ماثبت بالسنہ فی الایام والسنہ کی تحقیق و تخریج کے موضوع پر مکمل کیا، جب کہ آپ نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالہ کے لئےعلم حدیث کے انتہای دقیق موضوع علم جرح و تعدیل و علم علل سے سے متعلق اپنا مقالہ مرتب کیا ہے۔جس کا عربی میں پورا نام :الروا الدین وصفہم ابن حبان بالخطا فی کتابہ الثقات ہے۔مورخہ 20 می بروز سوموار بعد نماز ظہر کلیة الدعوہ و اصول الدین کے مناقشہ ہال میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گی۔اس مناقشہ ہال میں چار مناقشین :ڈاکٹر عبدالرحمن السلمی۔ڈاکٹر خالد الاسمری۔ڈاکٹر عبداللہ مشبب۔ڈاکٹر طارق دہلوی نیز نگراں رسالہ ڈاکٹر مشعل حمید اللہیبی کی موجودگی میں مناقشہ کی کاروای شروع ہوی۔اور تقریبا ڈھای گھنٹہ تک یہ نسشت چلتی رہی، مناقشین نے آپ کے علم و تحقیق کو سراہا اور دادو تحسین پیش کیا۔اور مفید مشوروں سے نوازا، پھر سبھوں کی اتفاق راے سے امتیازی درجہ کے ساتھ آپ کے مقالہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لئے قبول کے جانے کی خوشخبری سنای گی۔اس موقع مولانا نعمت اللہ ناظم قاسمی نے عم مکرم مولانا قاسم مظفرپوری رحم اللہ علیہ سابق قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار و اریسہ جھارکھنڈ۔و بانی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور بہار، والد ماجد حافظ ناظم رحمانی۔سکریٹری مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور ، والدہ ماجدہ اور برادر اکبر مشہور عالم دین، درجنوں کتابوں کے مصنف مولانا رحمت اللہ ندوی مدنی دوحہ قطر۔اور اپنے خصوصی مربی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم کے بعد ان ہی بزرگان دین کی دین ہے کہ آج اس مقام پر پہونچا ہوں۔واضح رہے کہ مولانا نعمت اللہ ناظم کا تعلق سرزمین بہار کے مظفرپور ضلع کے کٹرہ بلاک کے ایک چھوٹا سا قصبہ مادھوپور انگواں سے ہے۔اس موقع پر مولانا مفتی شمیم اختر قاسمی۔مولانا سالم قاسمی۔مولانا مشتاق ندوی۔مولانا عطااللہ قاسمی۔مولانا نظام الدین ندوی۔حافظ سعد نعمت اللہ ۔حافظ یاسر۔انس نعمت اللہ سمیت دیگر احباب موجود تھے۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کرنے والوں میں حافظ منت اللہ رحمانی۔مولانا تقی احمد قاسمی۔مولانا عبدالخالق قاسمی۔قاری بلال مظاہری۔مولانا فضل اللہ ندوی۔مولانا عطااللہ ندوی۔مولانا مظفر رحمانی۔مولانا عامر مظہری۔ایس ایم ضیا۔مولانا اسرار مظاہری۔حافظ منظر۔لطف الرحمن قاسمی۔انجینیر حماد صدیقی۔سمیت دیگر سرکردہ لوگوں کا نام قابل ذکر ہے۔

 

 

Leave a Comment