🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

نئی دہلی ۔دہلی میں وزیر اعلیٰ کے نام کو لے کر جاری تذبذ ختم ہو گیاہے ۔ ریکھا گپتا کو ریاست کی نئی وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ہے۔ دہلی کے نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب 20 فروری کو صبح تقریباً 11.00 بجے شروع ہوگی۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ دوپہر 12.35 بجے نئے وزیر اعلیٰ اور کابینہ کو حلف دلائیں گے۔بدھ کی شام دہلی میں بی جے پی کے نومنتخب ایم ایل اے کی میٹنگ ہوئی، جس میں ریکھا گپتا کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ ریکھا گپتا لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ سے ملاقات کریں گی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گی اور نئی حکومت کی حلف برداری 20 فروری کو رام لیلا میدان میں ہوگی۔ریکھا گپتا دہلی کی شالیمار باغ اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ اس وقت دہلی بی جے پی کی جنرل سکریٹری ہیں اور بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی نائب صدر بھی ہیں۔
20 فروری کو رام لیلا میدان میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اور وزراء کی تقریب حلف برداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔رام لیلا میدان میں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں دو دن پہلے ہی شروع ہو گئی تھیں۔ بی جے پی نے اسےترقی یافتہ دہلی حلف کی تقریب’ کا نام دیا ہے۔دہلی بی جے پی نے اپنی ایکس پوسٹ پر لکھا، دہلی کی ترقی کا ایک نیا باب شروع ہونے والا ہے۔، ہم سب مل کر دہلی میں ترقی کی نئی بلندیوں کی طرف بڑھیں گے۔
رام لیلا میدان میں آئیں اور اس تاریخی لمحے کا مشاہدہ کریں!عام آدمی پارٹی (اے اے پی) حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرتے ہوئے دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اکثریت کے ساتھ آئی ہے۔ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات میں 48 سیٹیں جیتی ہیں اور AAP کو 22 سیٹوں پر ہی قناعت کرنا پڑی۔ دہلی میں کانگریس کو مسلسل تیسری بار ایک بھی سیٹ نہیں ملی ہے۔