🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

علی گڑھ، پروفیسر شبانہ حمید کو ان کی سبکدوشی کی تاریخ یکم جولائی 2027 تک کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لسانیات کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔
پروفیسر حمید نے اے ایم یو سے ایم فل اور پی ایچ ڈی مکمل کی اور 1995 سے وہ یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ان کی بنیادی تحقیق کا مرکز کولمبیا اسکول فونولوجی ہے اور وہ تاریخی لسانیات، صوتیات، کولمبیا اسکول تھیوری اور زبان کی تدریس میں اختصاص رکھتی ہیں۔
انھوں نے لسانیات کے شعبے میں فعال کردار ادا کیا ہے اور ملک و بیرون ملک قومی اور بین الاقوامی سیمینار اور کانفرنسوں میں تحقیقی مقالے پیش کیے ہیں۔ ان کے مقالے ساؤتھ ایشین لینگویج ریویو (نئی دہلی)، جان بنجامنس (ایمسٹرڈیم /فلاڈیلفیا)، کیمبرج اسکالرز پبلشنگ (یو کے)، لینگویج اِن انڈیا (یو ایس اے)، لنکم (جرمنی) اور علی گڑھ جرنل آف لنگوئسٹکس میں شائع ہوئے ہیں۔
پروفیسر حمید این سی پی یو ایل، سی آئی آئی ایل-میسور اور اے ایم یو کے شعبہ لسانیات اور ویمنس کالج کے زیر اہتمام متعدد ورکشاپ میں حصہ لے چکی ہیں اور خطبات دئے ہیں۔