🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

پٹنہ ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پرگتی یاترا کے چوتھے مرحلے میں 172 ترقیاتی اسکیموں کا ریمورٹ کے توسط سے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 9633.44 لاکھ روپے کی 120 اسکیموں کا افتتاح اور 3671.02 کروڑ روپے کی 52 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شیخ پورہ ضلع کے گھاٹ کسمبا بلاک میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے گگور گاؤں میں 9.92 لاکھ روپے کی لاگت سے اسپورٹس کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں اور 14.99 لاکھ روپے کی لاگت سے راجیو گاندھی سروس سینٹر کی تزئین کے کام کا نام پلیٹ کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسپورٹس گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود کھلاڑیوں سے بات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
وزیر اعلیٰ نے فیتہ کاٹ کر جیویکا دیدی کی لائبریری کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے لائبریری کا معائنہ کیا۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ لائبریری اچھی طرح سے تعمیر کرائی گئی ہے، یہاں گائوں کے بچے اور نوجوان تعلیم، کاروباری صلاحیت، ہنر اور کیریئر کی ترقی کے لیے مطالعہ کریں گے جس سے انہیں فائدہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے 131.24 لاکھ روپے کی لاگت واپنچایت سرکار بھون کا افتتاح کیا اور عمارت کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنچایت سرکار بھون کی عمارت اچھی طرح سے تعمیر کی گئی ہے۔ اس کی تعمیر کے بعد اس گرام پنچایت کے لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوں گی اور انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ باقی بچے ہوئے پنچایت سرکاری بھون کی تعمیرکا کام جون 2025 تک مکمل کرلیں۔