رابطہ ٔمدارس صوبہ دہلی کے اجتماعی امتحانات بحسن وخوبی اختتام پذیر

🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

چاند اور تارے

84مدارس اور1614طلباء نے امتحانات میں کی شرکت، کمپٹیشن کے دور میں طلبائے مدارس کی حوصلہ افزائی بیحد ضروری :مولانا محمد دائود امینی

نئی دہلی،06؍فروری(پریس ریلیز)رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی کے تحت پوری دہلی کے مدارس کا شاندار اجتماعی امتحانات کا انعقاد کیاگیا۔یہ امتحانات 2؍فروری سے 6؍فروری 2025ء کے دوران منعقد کئے گئے۔ جس میں 84مدارس کے1614حفظ کے طلبا نے حصہ لیا۔جن کے امتحانات 7مختلف مراکز پرمنعقد کئے گئے۔ ان سبھی طلباء کا امتحانات لینے کے لئے دہلی،میوات،یوپی ،بہار کے مختلف علمائے کرام نے بطور ممتحن تشریف لائے۔بتادیں کہ دہلی میں پہلی بار یہ امتحانات منعقد کئے گئے ہیں۔دہلی کے مدارس نے پورے جوش وخروش کے ساتھ اس اجتماعی امتحان میں شرکت کی۔اس موقع پر رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد دائودامینی نے کہا کہ جس طرح سے دہلی کے مدارس نے اس امتحان میں شرکت کرنے کے لئے جوش وخروش اور جذبے کا مظاہرہ کیاہے وہ قابل تعریف ہے۔انھوں نے کہا کہ طلباء کے درمیان مقابلہ جاتی امتحانات منعقد کرانے سے ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اورتعلیم وتعلم کا جذبہ پروان چڑھتاہے۔ مزید انھوں نے کہا کہ اسی منشاومقصد سے کل ہند رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند کے صدرِ محترم اور جنرل سکریٹری کی حسب ہدایت پریہ امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔
مولانا محمد دائودامینی نے مزید کہا کہ آج کا دور کمپٹیشن کادور ہے اور اس میں مدارس کے طلباکاحصہ لینا بے حد ضروری ہے،کیونکہ مدارس کے طلبا کے سامنے جو درپیش مسائل ہیں ان کو دور کرنے میں مقابلہ جاتی امتحانات اہم کرداراداکریں گے اور اس سے طلبا کے اندر محنت کرنے اور سیکھنے کا جذبہ بھی بڑھے گا۔مزید انھوں نے بتایا کہ پوری دہلی کے اندر یہ امتحانات مدرسہ باب العلوم ،سندرنگری،مصطفی آباد،سلطانپوری،اوکھلا،قصاب پورہ ،شاستری پارک میں منعقد کیے گئے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ پوری دہلی کی ذمہ داری کل ہند رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند نے مدرسہ باب العلوم کے مہتمم مولانا محمد دائود امینی کو سونپ رکھی ہے، جس کی وجہ سے رابطۂ مدارس صوبہ دہلی کے ہیڈ آفس باب العلوم مدرسہ کے زیراہتمام یہ امتحانات منعقد کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ان امتحانات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس نے سبھی امتحاناتی مراکز کادورہ بھی کیااور وہاں پر انتظام وانصرام کا جائزہ لیا۔تاکہ امتحان میں شامل ہونے والے امیدوارطلباکوکسی طرح کی پریشانی کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
قابل ذکرہے کہ شریک امتحان مدارس کے ذمہ داران نے صدررابطہ مدارس صوبہ دہلی مولانا محمد دائود امینی کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پرمعاونین امتحانات کے طورپرمولانا اویس احمد رشیدی،مولانا شمس القمر امینی،مفتی محمد صادق قاسمی ،مفتی امام الدین قاسمی،مولانازید رحیمی،قاری محمد اسعد،قاری محمد ارشاد صدیقی،قاری محمد کلام اللہ صدیقی،حافظ محمد سہراب نے حصہ لیا۔

Related Posts

برج بنائے لیکن دیوار اٹھانے کا کام بند کیجئے: عارف محمد خان

تعلیم کے ذریعہ سمندر میں راستہ بھی بنایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر اظہار احمد پٹنہ۔ بھائی چارہ اور محبت سے ہی حالات بدل سکتے ہیں اور یہ تعلیم کے ذریعہ…

Read more

نشہ ہر برائی کی جڑ ہے،ہرطرح کی منشیات سے دوررہیں:آئی پی ایس وجئے پرتاپ

گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان سے 24 گاؤں کی مہا پنچایت کاانعقاد نوح۔ گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان…

Read more

کڈس پیراڈائز اکیڈ می میں سائنس ایگز بیشن کا شاندار انعقاد کیا

دربھنگہ ۔ تعلیم انسانی زندگی کا بنیادی ستون ہے، اور تربیت اس کی عملی صورت ہے۔ اگر تعلیم روشنی ہے تو تربیت اس کا چراغ، جو شخصیت کو سنوارتی اور…

Read more

بچوں کا ادب لکھے بغیر کوئی بھی بڑا ادیب و شاعر نہیں بن سکتا:محمد احسن عابد

نئی دہلی۔ کسی بھی زبان میں بچوں کے ادب کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،جس کاسلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔بچے ہر قوم کا بیش قیمت اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں،لہٰذا…

Read more

زراعت پر مبنی صنعتوں کو ترقی دینا ریاستی حکومت کی ترجیح :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

بھوپال۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ زرعی کیمیکلز کے لامحدود استعمال کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے نامیاتی…

Read more

اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کا انتظام کیجئے:مولانا احمد

مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور کا سالانہ جلسہ،علماء کرام کا پر مغز خطاب، تعلیم اورمعاشرہ کی اصلاح پر زور دربھنگہ ؍ جمالپور۔مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور ضلع دربھنگہ کا سالانہ جلسہ بڑے…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *