آندھرا پردیش 4 فروری ( پریس ریلیز)
آچاریہ ناگارجنا یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پروفیسر جی۔گنگادھر رائو، پروفیسر سریش کمار(سیمینار ڈائرکٹر و پرنسپل آرٹس کالج)، ڈاکٹر شیخ شہباز( صدر ِ شعبۂ اردو)اور شعبہ کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر فوزیہ، ڈاکٹر شبیر باشا‘ دفتری ملازم نلینی ، مینارٹی سیل کے صدر ڈاکٹر توصیف احمد، اور بشیر صاحب نے سمینار ’’اکیسویں صدی کا غیر افسانوی ادب: اردو،انگریزی اور جنوبی ہند کی زبانوںمیں‘‘کا اعلانیہ اور تعارفی کتابچہ جاری کیا۔ یہ سمینار شعبہ اردو، آچاریہ ناگارجنا یونیورسٹی ،گنٹور، آندھرا پردیش کی جانب27اور28 فروری 2025ء کو منعقد کیا جا رہا ہے۔سمینار کی مجلس مشاورت میں پروفیسر قاسم علی خا ن، پروفیسر محمد نثار احمد، پروفیسر محمد امین اللہ اور ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری شامل ہیں۔ سمینار میں ڈاکٹر سید وصی اللہ بختیاری عمری، ڈاکٹر محمد یاسر، ڈاکٹر محمد نقی اللہ خان، ڈاکٹر شیخ نور اللہ، سردار ساحل، انور ہادی، ستار فیضی، ڈی نظام الدین، ڈاکٹر مغل امجد علی بیگ، ڈاکٹر شیخ فاروق باشا عمری، ڈاکٹر محمد فیض اللہ اور دیگر مقالہ نگار اپنے مقالات پیش کریں گے۔ سمینار کا کلیدی خطبہ پروفیسر نسیم الدین پیش کریں گے ۔