جامعہ دارالقرآن جگسوں جمال پور میں6حفاظ کرام کی دستار بندی

دربھنگہ ؍جمالپور3 فروری ( پریس ریلیز)مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور دربھنگہ کے تحت چلنے والے ادارہ جامعہ دارالقرآن رحمانی چوک جگسوں کے احاطہ میں آج ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا، جس میں ادارہ سے قرآن کریم کی تکمیل کرنے والے چھ حفاظ کرام کی دستار بندی ہوئی؛ اجلاس کی صدارت مولانا مجاہد الاسلام قاسمی استاد مدرسہ رحمانیہ سوپول دربھنگہ نے فرمائی، نظامت کے فرائض مولانا سفیان احمد قاسمی ناظم ادارہ ہذا و مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور و جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ہند کرت پور بلاک دربھنگہ اور حافظ نعمت اللہ صاحب استاذ مدرسہ رحمانیہ سوپول نے مشترکہ طور پر ادا کیا۔

اجلاس میں قرب و جوار کے علماء کرام، سیاسی لیڈران، سماجی شخصیات اور عوام نے شرکت کی جب کہ مشہور سیاسی و سماجی رہنما اسلم نعمانی صاحب خصوصی مہمان کی حیثیت سے موجود رہے؛ مولانا وصی اللہ صاحب مہتمم جامعہ دارالقرآن نے مہمانوں کا استقبال کیا اور ان کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے ادارہ کا تعارف کرایا، ادارہ کی حصولیابی و تعلیمی میدان میں اس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور ادارہ کی ضروریات کو عوام کے سامنے رکھا۔

مولانا مجاہد الاسلام قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں قرآن کریم کی اہمیت و فضیلت اور اس کی عظمت پر تفصیل سے روشنی ڈالی، حفاظ کرام اور ان کے والدین کو اس عظیم نعمت پر مبارک باد پیش کیا، حضرت مولانا نے ادارہ کے بانی حضرت مولانا ہارون الرشید قاسمی نور اللہ مرقدہ سابق پرنسپل مدرسہ رحمانیہ سوپول دربھنگہ و سابق شیخ الحدیث مدرسہ نورالعلوم گٹھامن پالن پور گجرات کی قربانی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ” آج ہم آپ جس ادارہ میں موجود ہیں، وہ استاد محترم کی قوم وملت کی تعلیمی و تعمیری ترقی کے لئے فکر مندی و دردمندی کا نتیجہ ہے، حضرت مولانا چاہتے تھے کہ جس طرح ان کے گھر میں دینی تعلیم ہے، اسی طرح دینی تعلیم بستی اور قرب و جوار کے ہر مسلمان کے گھر میں ہو، اسی لیے حضرت مولانا نے پہلے پہل لڑکیوں کے لئے مدرسہ رحمانیہ نسواں کھولا اور جب ضرورت محسوس کی تو لڑکوں کے لئے جامعہ دارالقرآن کے نام سے اس ادارہ کی طرح ڈالی، اللہ رب العزت حضرت الاستاذ کے ان حسنات کو قبول فرمائے“۔

صدر محترم نے شکیلی فتنہ سے بھی عوام کو آگاہ کیا اور اپنے ایمان کے تحفظ کے سلسلے میں اس طرح کے فتنوں سے بچنے کی تلقین کی، مولانا کی تقریر کے بعد مولانا سفیان صاحب نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پھر صدرِ محترم کی دعاء پر اجلاس کا اختتام ہوا۔

Related Posts

آچاریہ ناگر جنا یونیورسٹی میں غیر افسانوی ادب پر قومی سیمینار

آندھرا پردیش 4 فروری ( پریس ریلیز)آچاریہ ناگارجنا یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پروفیسر جی۔گنگادھر رائو، پروفیسر سریش کمار(سیمینار ڈائرکٹر و پرنسپل آرٹس کالج)، ڈاکٹر شیخ شہباز( صدر ِ شعبۂ…

Read more

وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ہی معاون اردو مترجم کو امیدیں

پٹنہ ۔بہار میں جب سے جناب نتیش کمار وزیر اعلیٰ بنے ہیں، تب سے تمام شعبوں میں بہار نے ترقی کی ہے اور مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے؛ بات…

Read more

وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے جننائک کر پوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا

سمستی پور ۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمستی پور کے کرپوری گرام میں واقع جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل بھون میں جننائک کرپوری ٹھاکر کے مجسمے پر گلہائے…

Read more

مولاناسیدجعفرمسعودحسنی ندوی کاانتقال ندوۃالعلماء کیلئے عظیم خسارہ:ارشد ندوی

چاند و سورج کے طلوع وغروب کا نظام خدا معلوم کب سے جاری ہے اور اسے کب تک رہنا ہے لیکن یہ سورج ہر دن اپنے طلوع سے غروب تک…

Read more

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 127 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا

پٹنہ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پرگتی یاترا کے دوران ضلع سیوان میں تقریباً 109 کروڑ روپے کی اسکیموں کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریموٹ کے ذریعے 127…

Read more

دہلی میں”ایک شام امیر اکبرآبادی کے نام“ عالمی مشاعرہ تقریب ایوارڈ

نئی دہلی۔ گزشتہ شب نئی آواز اور شکھر کے اشتراک سے تسمیہ اڈیٹوریم،جامعہ نگر میں ایک باوقار ایوارڈ فنکشن اور عالمی مشاعرہ”ایک شام امیر اکبرآبادی کے نام“سے منعقد ہوا۔جس میں…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *