پٹنہ ۔بہار میں جب سے جناب نتیش کمار وزیر اعلیٰ بنے ہیں، تب سے تمام شعبوں میں بہار نے ترقی کی ہے اور مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے؛ بات چاہے بجلی سڑک کی ہو یا انفراسٹرکچر کی، کل کارخانے کی ہو یا روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ہو، معزز وزیر اعلیٰ نے ہر میدان میں بہت کام کئے ہیں اور کر رہے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی بہار کی عوام انہیں ایک بار پھر وزیر اعلیٰ بنا کر بہار کے لئے کام کرنے کا موقع دے گی۔
بہار میں آج کل بڑی تیزی سے نوجوانوں کو روزگار دیا جا رہا ہے اور ہر دن کسی نہ کسی شعبہ میں جوائننگ لیٹر کی تقسیم ہو رہی ہے، وزیر اعلیٰ نے الیکشن سے قبل بارہ لاکھ نوجوانوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے ہر طرح سے کوشش کی جارہی ہیں؛ اس موقع پر ہم وزیر اعلیٰ کی توجہ معاون اردو مترجم کی طرف دلانا چاہتے ہیں، جو پچھلے پانچ سال سے جوائننگ کی امید میں در بدر بھٹک رہے ہیں۔
پچھلے پانچ سالوں سے امیدوار ہر ایک افسر اور نیتا سے گہار لگا کر تھک گئے ہیں، آج بھی پٹنہ میں کئی افسران سے ملے، نیتاؤں سے ملاقات کی ہے اور اب وزیر اعلیٰ سے مل کر اپنی فریاد رکھنا چاہتے ہیں اور اپنا دکھ درد سنانا چاہتے ہیں، کیوں کہ امیدوار کو یقین ہے کہ وزیر اعلیٰ ہی ان کے گارجین و سرپرست ہیں، وہ ان کا درد سنیں گے تو بحالی جلد از جلد ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ٢٠١٩ میں معاون اردو مترجم کی ویکینسی نکلی تھی، ٢٠٢٢ میں پی ٹی اور مینس کا امتحان ہوا اور اسی سال کاؤنسلنگ بھی ہو گئی مگر فائنل میرٹ لسٹ نکلتے نکلتے دو سال اور بیت گئے بالآخر نومبر ٢٠٢٤ میں بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے فائنل میرٹ لسٹ شائع کیا؛ اس کے بعد دسمبر میں اردو ڈائریکٹوریٹ نے تمام کامیاب امیدواروں کا دوبارہ ڈاکومنٹ ویری فکیشن کرایا اور تمام کاغذات جمع بھی لے لئے مگر ابھی تک انہیں جوائننگ لیٹر نہیں دیا گیا جب کہ دیگر شعبوں میں ہفتہ دس دن کے اندر سب مراحل طے کر لئے جاتے ہیں اور جوائننگ لیٹر تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔
ان پانچ سالوں میں امیدوار کے ساتھ بہت کچھ کھو دیا، لڑکے لڑکیوں کے لگے رشتے ٹوٹ گئے، گھر کا خرچہ پورا کرنے کی ذمہ داری اور کام نہ ہونے کی وجہ سے امیدوار ذہنی مریض بن گئے ہیں، کتنوں نے اپنے ماں باپ کو اچھی زندگی دینے کے انتظار میں ماں باپ کھو دیئے، علاج کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بغیر علاج کے اپنوں کو کھو دیا، یہ حالات ہیں، اس لئے وزیر اعلیٰ سے درخواست ہے کہ ہم غریب مجبور لاچار بے سہاروں پر بھی رحم کریں اور جلد از جلد جوائننگ لیٹر دے کر احسان کریں۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے جننائک کر پوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا