’مولانامحمدعلی مونگیریؒ کے تعلیمی نظریات‘ کاتجزیاتی مطالعہ

🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

چاند اور تارے

شاہ عمران حسن
اردو زبان کے وہ صحافی جو حالات حاضرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں اورمستقل لکھتے رہتے ہیں، ان میں ایک اہم نام مولاناشارب ضیاء رحمانی کاہے۔مولانا شارب ضیاء رحمانی نے جامعہ رحمانی مونگیر کے زمانہ طالب علمی سے ہی تحریری زندگی کی ابتدا کر دی تھی، بعد کو وہ قومی درالحکومت نئی دہلی منتقل ہوئے تو پیشہ ورانہ طور پر انہوں نے اس میدان میں قدم رکھا۔ اور اس میں وہ بہت کامیاب بھی دکھائی دیتے ہیں۔مولاناشارب ضیاء رحمانی کو نہ صرف لکھنے سے دل چسپی ہے بلکہ وہ پڑھنا اور تحقیق کرنابھی جانتے ہیں۔انھوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے باضابطہ جرنلزم کاکورس کیاہے جس میں انھیں گولڈ میڈل ملا تھا۔وہ مفکراسلام حضرت مولانامحمدولی رحمانی ؒ کے تربیت یافتہ عزیزوںمیں ہیں۔مولانا نے ان کی تحریر کو جلا بخشی اورحوصلہ افزائی کرتے رہے۔ خود مولانا شارب ضیاء رحمانی نے اپنے مضمون ’’امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی کی صحافتی اورادبی خدمات‘‘ میں لکھاہے :’’آپ برابرتاکیدکرتے کہ لگاتارلکھیے، زیادہ فاصلہ ہو جاتا ہے۔

ہر ہفتہ یاکم ازکم دوہفتے پرمضمون لکھیے۔مضامین کی اشاعت پرفون پر رائے دیتے اورحوصلہ افزائی کرتے ۔آپ نے راقم الحروف کے ایک مضمون کی اصلاح کرتے ہوئے تحریرفرمایا؛سہل مت لکھیے،آسان لکھیے، عربی کے فلاں فلاں الفاظ عام طورپرلوگ نہیں سمجھ پاتے،جملے مختصرہوں،کلمات حصرکااستعمال کم سے کم ہوناچاہیے ،جوکچھ آپ لکھیں،ان کےاعدادوشمارواضح طور پر لکھیں،سینکڑوں،ہزاروں کی بات نہ ہو۔بات اگرمکمل اعدادکہی جائے گی تومستندہوگی۔‘‘مولاناشارب ضیا ء رحمانی نے گذشتہ برس ایک تحقیقی کتاب ’’مولانامحمد علی مونگیری اور تعلیمی اصلاحات‘‘ شائع کی، جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔ اس کتاب کے اندر انہوں نے مولانا محمد علی مونگیری کے نظریۂ تعلیم و ترجیحات پر بحث کی ہے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ اگر مولانا محمد علی مونگیری کے نظریۂ تعلیم کو اپنایا جاتا تو اس کے دور رس نتائج سامنے آتے۔اس کتاب میں انہوں نے یہ دکھانے کی کوشش کی ہے کہ مولانا سید محمد علی مونگیری جہاں دین کی تعلیم کو ضروری سمجھتے تھے وہیں وہ عصری تعلیم اور انگریزی تعلیم کے حصول کی اہمیت کے بھی معترف ہیں تاکہ اشاعت دین کا کام مزید وسعت کے ساتھ کیا جا سکے۔بعد کے دنوں میں مولانا محمد علی مونگیری کے خانوادے نے ان کے نظریۂ تعلیم کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ عصری تقاضوں کے پیش نظر اس میں جدت بھی لائی۔کتاب کے نام کے اعتبار سے ایسا لگتا ہے کہ اس کتاب میں مولانا شارب ضیا ء رحمانی نے صرف مولاناسید محمد علی مونگیری کے تعلیمی نظریات پر گفتگو کی ہے مگر انہوں نے گذشتہ صدی کی کئی اہم شخصیات کے تعلیمی نظریات کاتجزیاتی مطالعہ کیاہے۔

انھوں نے اس میں سرسید احمد خان، علامہ شبلی نعمانی، مولانا ابوالکلام آزاد،مولانا مناظر احسن گیلانی اور مولانا ابوالاعلیٰ مودودی رحمھم اللہ کے تعلیمی تصورات نیزمولانامحمدعلی مونگیریؒ کی اولادواحفادمیںمولانامنت اللہ رحمانی ومولانامحمدولی رحمانی رحمتہ اللہ علیھما کی تعلیمی اصلاحات اورعملی اقدامات پر تجزیاتی گفتگو کرکے نئی بحث کاآغازکیا ہے، جو کہ دل چسپ بھی ہے اور قارئین کو دعوت فکر بھی ہے کہ اس پہلو پر مفید گفتگو کی جا سکتی ہے۔یہ کتاب پہلی اشاعت میں ۱۰۶صفحات پرمشتمل تھی،اب وہ جلداس کااضافہ شدہ ایڈیشن لارہے ہیں،جوتقریباََڈیڑھ سوصفحات پرمشتمل ہوگی۔ان شاء اللہ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ یہ کتاب نہ صرف طلبا کے لیے اہم ہے بلکہ ذمہ داران مدارس اورتعلیمی اصلاحات کی فکررکھنے والے بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

Related Posts

آگیا رمضان ہے

ہو گیا ہم پے خدا کا پھر بڑا احسان ہےمل گیا اس سال پھر سے جو ہمیں رمضان ہے اس مہینے میں ہیں اتری آسمانی اور کتباس مہینے میں ہی…

Read more

وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور بہارکی ترقی

ابوالکلام ، دربھنگہ بہار وزیر اعلیٰ نتیش کمار بہار کی سیاست میں ایک نمایاں اور مؤثر شخصیت ہیں، جنہوں نے اپنی قیادت میں ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لیے…

Read more

آپ وہی ہیں جو آپ سوچتے ہیں

سیما شکور، حیدر آباد اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ ایک کامیاب انسان ہیں تو واقعی آپ ایک کامیاب انسان ہیں اگر آپ یہ سوچتے ہیں کہ آپ کی…

Read more

بیسویں صدی کےنامور مسلمان مصلحین

از:ڈاکٹر محمد اقتدار حسین فاروقیڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل بوٹینیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، حکومتِ ہند، لکھنؤ مسلم دنیا میں کئی صدیوں تک فکری زوال اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے طویل نیندکے…

Read more

اپنے بچوں کی اچھی تعلیم و تربیت کا انتظام کیجئے

ام سلمہجمالپور، دربھنگہ تعلیم اور تربیت کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے بنیادی ستون ہوتے ہیں۔ ایک معاشرہ اسی وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے…

Read more

جو راستہ تم نے چُنا ہے…؟

سیما شکور، حیدر آباد جو راستہ تم نے چُنا ہے… وہاں خار تو ہوں گے، کیونکہ یہ راستہ سچائی کا راستہ ہے، یہ راستہ ایمانداری کا راستہ ہے۔ تم تو…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *