دہلی میں”ایک شام امیر اکبرآبادی کے نام“ عالمی مشاعرہ تقریب ایوارڈ

نئی دہلی۔ گزشتہ شب نئی آواز اور شکھر کے اشتراک سے تسمیہ اڈیٹوریم،جامعہ نگر میں ایک باوقار ایوارڈ فنکشن اور عالمی مشاعرہ”ایک شام امیر اکبرآبادی کے نام“سے منعقد ہوا۔جس میں اردو ادب کے جینوئن خدمت گاروں کی عزت افزائی کی گئی اور ان کی خدمت میں ایوارڈز پیش کئے گئے۔اردو کی شعری روایت کے اہم پڑاؤ کوبھی یاد کیا گیا۔ افتتاح پروفیسر شہپر رسول، وائس چیئرمین اردو اکادمی، دہلی نے کیا جبکہ صدارت ڈاکٹر سید فاروق، صدر تسمیہ آل انڈیا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نے کی۔ پروفیسر شہپر رسول نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو کے ایسے لوگ جو واقعی ادب کی خدمت کر رہے ہیں۔ان کی زندگی میں ہی ان کی عزت افزائی کرنے کی یہ کوششں قابل ستائش ہے۔انھوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جینوئن تخلیق کاروں کو نوازا جانا صحیح اصطلاح نہیں ہےبلکہ کی خدمت میں اعزاز پیش کیا جانا صحیح اصطلاح ہے۔ اسی احساس کے تحت میں نے اردو اکادمی کی وائس چیئرمین شپ کے پہلے ٹرم میں ایوارڈ کے سا ئٹیشن میں تبدیلی کر کے اس کی تصحیح کی ہے۔ کیونکہ نوازنے کی اصطلاح سے جینوئن تخلیق کاروں کی توہین ہوتی ہے۔صاحبِ جشن امیر اکبر آبادی نے کہا کہ اس خوبصورت تقریب کا حصہ بن کر مجھے بےحد خوشی ہو رہی ہے۔یہ شام میرے لیے ایک ناقابلِ فراموش یادگار ہے۔برسوں کی ریاضت کا صلہ ملتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔
تقریب کے ابتدائی حصے میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی خدمت میں ایوارڈ اور سرٹیفکٹ پیش کیے گئے۔اس موقع پر انہیں شال بھی اوڑھاکر ان کی عزت افزائی کی گی۔ان میں عامر قدوائی (کویت)،فیروز احمد صدیقی،اردو روزنامہ ”سائبان“ (جاوید رحمانی)،محمد وسیم انصاری،اسلام ملک اور دہلی ڈینٹل ہاسپٹل(ڈاکٹر تنویر احمد)کے نام شامل ہیں۔ تقریب کے اس حصے کی نظامت محترمہ خوشبو پروین نے اپنے خوبصورت انداز میں کی اور عمدہ انداز میں ایوارڈ یافتگان کا مؤثر تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد وسیم جھنجھانوی کی نعت پاک سے بین الاقوامی مشاعرے کا آغاز ہوا۔اس موقع پر ملک اور بیرونِ ملک کے جن شعرائے کرام نے اپنے کلام سے محظوظ کیاان میں پروفیسر شہپر رسول، شیداامروہوی،امیر اکبرآبادی(آگرہ)،عامر قدوائی(کویت)، پروفیسر محمدحسین (آگرہ)، شاہدانجم، جبارشارب (جھانسی)،تحسین منور،سلیم رہبر (جھانسی)، اجمل عارف اعظمی(ممبئی)، دلداردہلوی، وسیم جھنجھانوی(مظفر نگر)، علما ہاشمی،حامد علی اختر، خوشبو پروین اور مشاعرہ کنوینر اعجاز انصاری کے نام شامل ہیں۔ مشاعرے کی نظامت حامد علی اختر نے خوبصورت انداز میں کی۔ تقریب کے انعقاد میں محمدہدایت اللہ(صدر نئی آواز) اوراعجاز انصاری نے خصوصی کردار ادا کیا۔ استقبالیہ کمیٹی میں حامد علی اختر، جبار شارب اور خوشبو پروین شامل تھے۔ اس مشاعرے نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت حاصل کی۔ سامعین کی بڑی تعداد جن میں شہر کی چیدہ ادبی شخصیات اور اردو زبان کے شائقین شامل تھے۔سب نے مشاعرے کو سراہا اور نئی آواز اور شکھر کی اس کاوش کو بے حد پسند کیا۔ آخر میں کنوینر اعجاز انصاری نے مشاعرے کے اختتام کا اعلان کرتے ہوئے سبھی شرکاء کو عشائیے پر مدعو کیا۔

Related Posts

آچاریہ ناگر جنا یونیورسٹی میں غیر افسانوی ادب پر قومی سیمینار

آندھرا پردیش 4 فروری ( پریس ریلیز)آچاریہ ناگارجنا یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پروفیسر جی۔گنگادھر رائو، پروفیسر سریش کمار(سیمینار ڈائرکٹر و پرنسپل آرٹس کالج)، ڈاکٹر شیخ شہباز( صدر ِ شعبۂ…

Read more

جامعہ دارالقرآن جگسوں جمال پور میں6حفاظ کرام کی دستار بندی

دربھنگہ ؍جمالپور3 فروری ( پریس ریلیز)مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور دربھنگہ کے تحت چلنے والے ادارہ جامعہ دارالقرآن رحمانی چوک جگسوں کے احاطہ میں آج ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا،…

Read more

وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ہی معاون اردو مترجم کو امیدیں

پٹنہ ۔بہار میں جب سے جناب نتیش کمار وزیر اعلیٰ بنے ہیں، تب سے تمام شعبوں میں بہار نے ترقی کی ہے اور مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے؛ بات…

Read more

وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے جننائک کر پوری ٹھاکر کو خراج عقیدت پیش کیا

سمستی پور ۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمستی پور کے کرپوری گرام میں واقع جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل بھون میں جننائک کرپوری ٹھاکر کے مجسمے پر گلہائے…

Read more

مولاناسیدجعفرمسعودحسنی ندوی کاانتقال ندوۃالعلماء کیلئے عظیم خسارہ:ارشد ندوی

چاند و سورج کے طلوع وغروب کا نظام خدا معلوم کب سے جاری ہے اور اسے کب تک رہنا ہے لیکن یہ سورج ہر دن اپنے طلوع سے غروب تک…

Read more

وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 127 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح کیا

پٹنہ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پرگتی یاترا کے دوران ضلع سیوان میں تقریباً 109 کروڑ روپے کی اسکیموں کا تحفہ دیا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریموٹ کے ذریعے 127…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *