سی جی سی سہارا، کلکتہ گرلس کالج اور ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے دو روزہ دستکاری ہنر کی نمائش کا افتتاح
کولکاتا۔کلکتہ، سی جی سہارا، کلکتہ گرلس کالج اور ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کولکاتا کے باہمی اشتراک سے دو روزہ دستکاری نمائش کا افتتاح کلکتہ گرلس کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ستیہ اپادھیائے اور ہمایوں کبیر انسٹی ٹیوٹ کے صدر، ایڈیشنل گورنمنٹ پلیڈر کلکتہ ہائی کورٹ، جناب خواجہ جاوید یوسف صاحب اور اعزازی جنرل سیکرٹری جناب محمد عزیز الحق صاحب نے نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر دوسرے ادارے کے ذریعہ دستکاری ہنر کو فروغ دینے کے لیے مدعو کیا گیا جس میں ان لوگوں نے شرکت کی اور الگ الگ طرح کی ہاتھ سے بنی ہوئی چیزوں کی نمائش بھی کی گئی۔ خواتین کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اس طرح کے دستکاری ہنر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کلکتہ گرلس کالج دستکاری کے اس ہنر کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ہنر کو مزید فروغ دینے کے لیے سی جی سی سہارا کلکتہ گرلس کالج کی متحرک اور فعال استانی پروفیسر نندنی بھٹا چاریہ اور پروفیسر سنچتا دی ہمہ تن کوشاں ہیں اور کالج کی طالبات کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس دو روزہ نمائش کا مقصد خواتین کے دستکاری ہنر کو عوامی سطح پر روشناس کرانا اور ان کے ہاتھوں سے بنی ہوئی خوبصورت، ماحول دوست، روز مرہ استعمال کی اشیاء کی فروخت کرکے ان کو مستحکم اور خود کفیل بنانا ہے۔ دونوں اداروں کے ذریعہ اٹھائے گئے یہ اقدامات معاشرتی ترقی کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد سب کو شامل کرنا ہے۔ اس سے طالبات میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور وہ خود کفیل بن کر گھر، سماج اور معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر یں گی۔