پٹنہ ۔وزیر اعلی نتیش کمار کونئے سال کی نیک خواہشات پیش کرنے اور مبارکباد ددینےکیلئے حکومت کے کئی وزراء ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی،ارکان قانون ساز کونسل، ریاستی حکومت کے سینئر افسران، دیگر عوامی نمائندے، افراد اور عام لوگ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے 1 انے مارگ واقع اپنی رہائش گاہ پر لوگوں کی مبارکباد اور نیک خواہشات کو قبول کیا اور انہیں بھی نئے سال کی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے عوام کی طرف سے دیئے گئے گلدستے، شال اور مالا بطور تحفہ قبول کیا۔مبارکباد دینے والوں میںکثیر تعداد میں نوجوان، خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔
وزیراعلیٰ نے بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کیلنڈر کا کیا اجرا
پٹنہ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بہار ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعہ شائع کردہ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن کیلنڈر اور بکلیٹ 2025 کا اجرا کر کے عوام کے حوالے کیا۔کیلنڈر کے اجراءکے موقع پرآفات مینجمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ڈاکٹر ادے کانت، آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے رکن پی این رائے،آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے ا و ایس ڈی محمدمعین الدین اور بہار ا ریاست آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے دیگر افسران موجود تھے۔
