پٹنہ ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت والی حکومت نے لاکھوں نوجوانوں کو سرکاری نوکری اور روزگار فراہم کرکے ان کے چہروں پر مسکراہٹ لایاہے۔ بہار حکومت سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، لیکن اپوزیشن لیڈر کو یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی ہے اور اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کو سرکاری نوکری اور روزگار مل رہا ہے اور حکومت کی کوششوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنے سات عزائم منصوبہ2 میں 10 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اور اب تک کل 9 لاکھ 6 ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں دیاجا چکا ہے۔ 2025 کے اسمبلی انتخابات سے قبل 12 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف تجاوز کر جائے گا۔
10 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے ہدف کو عبور کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نے ریاست میں کل 24 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ وہیں ریاستی حکومت نے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل 34 لاکھ لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے اور یہ کام بھی آئندہ اسمبلی انتخابات 2025 تک مکمل ہو جائے گا۔
جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان ہمراج رام نے میڈیا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بہار ریاست کے نوجوانوں کو سرکاری نوکری اور روزگار فراہم کرنے کے معاملے میں ایک نئی تاریخ لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے اساتذہ کی بھرتی ہو یا محکمہ پولیس میں بھرتی ، اس حکومت نے ہر محکمے میں نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں فراہم کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے معاملے میں بہت سنجیدہ ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہر محکمہ سے خالی آسامیوں کی معلومات مانگ کر ان خالی آسامیوں کو بھرنے کا عمل مسلسل مکمل کیا جا رہا ہے۔ ریاستی ترجمان ہمراج رام نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی حکومت میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کے لیے کئی اسکیمیں چلائی جارہی ہیں اور ان اسکیموں کا فائدہ حاصل کرکے لاکھوں لوگ مالی طور پر بااختیار بن رہے ہیں۔