مظفر پور ۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن عبدالسلام انصاری کو بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ان کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے سبودھ کمار چودھری ڈایریکٹر و پرنسپل سکریٹری کے حکم سے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کا سکریٹری مالی و غیر مالی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
عبدالسلام انصاری بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین کے انچارج بھی رہ چکے ہیں۔ سابق ضلع پریشد امیدوار نزہت جہاں نے کہا کہ عبدالسلام انصاری ایک اچھے رحم دل انسان کے ساتھ اچھے اڈمنسٹریٹر بھی ہیں نزہت جہاں نے کہا کہ مدرسہ بورڈ کا دفتر ہو یا ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری کا دفتر سبھی دفتروں میں عبد السلام انصاری اپنی الگ شناخت رکھتے ہیں، نزہت جہاں نے کہا کہ عبد السلام انصاری سے ملاقات اور گفتگو تعلیم پر ہمیشہ ہوتی رہتی ہے، سکریٹری کا عہدہ ملنے پر دل کی گہرائی سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔