🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد کہا کہ ملک کے لئے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شمشان گھاٹ میں ڈاکٹر سنگھ کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو آخری خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے۔ ہندوستان کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘۔قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا مکمل سرکاری اعزاز اور سکھ روایات کے ساتھ نگم بودھ گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی گئیں۔ آخری رسومات سے قبل انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور سکھ مذہبی رہنماؤں اور خاندان کے افراد نے گربانی کی تلاوت کی۔ قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی سمیت کئی معززین نے شمشان گھاٹ پر سابق وزیراعظم کو آخری عقیدت پیش کی۔