سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منمو ہن سنگھ کا انتقال

نئی دہلی ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جس کے بعد انہیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا۔ لیکن علاج کے دوران 9:51منٹ پر انکے انتقال کی خبر موصول ہوئی ۔ 92 سالہ منموہن سنگھ کو سانس لینے میں شدید تکلیف تھی ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ 2004 سے 2014 تک ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ اس سے پہلے وہ ہندوستان کے وزیر خزانہ اور فنانس سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ نرسمہا راؤ کی حکومت کے دوران معیشت کو آزاد کرنے میں ان کا اہم کردار سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستان کے چودہویں وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اپنی عاجزی، محنت اور کام کے تئیں عزم کے لیے جانے جاتے ہیں۔ منموہن سنگھ سال 1971 میں وزارت تجارت میں اقتصادی مشیر کے طور پر شامل ہوئے۔ 1972 میں انہیں وزارت خزانہ میں چیف اکنامک ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے، سکریٹری، وزارت خزانہ،پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین،ریزرو بینک آف انڈیا کے چیئرمین، وزیر اعظم کے مشیر،یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی کام کیا۔ منموہن سنگھ 1991 سے 1996 تک ہندوستان کے وزیر خزانہ رہے۔ یہ وقت ملک کے معاشی ڈھانچے کے لیے بہت اہم تھا۔
ڈاکٹر منموہن سنگھ 26 ستمبر 1932 کو غیر منقسم ہندوستان کے صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1948 میں پنجاب یونیورسٹی سے میٹرک مکمل کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مزید تعلیم برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔ 1957 میں انہوں نے معاشیات میں فرسٹ کلاس آنرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد 1962 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے نفیلڈ کالج سے اکنامکس میں ڈی فل کیا۔۔

Related Posts

تعلیم میں بہتری لاناضروری : امیر شریعت

مہدی پور بازار کے میلا گراؤنڈ میں منعقد اجلاس میں ہزاروں افراد کی شرکت اور ملک و ملت کے لیے دعا پٹنہ ۔اسلام نے تعلیم پر کافی زور دیا ہے،…

Read more

دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی شاندارجیت

نئی دہلی۔ دلی کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو 48 نشتسوں کے ساتھ برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ اروند کیجریوال کی جماعت عام آدمی پارٹی اب…

Read more

وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے 172 اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا

پٹنہ ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پرگتی یاترا کے چوتھے مرحلے میں 172 ترقیاتی اسکیموں کا ریمورٹ کے توسط سے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 9633.44…

Read more

رابطہ ٔمدارس صوبہ دہلی کے اجتماعی امتحانات بحسن وخوبی اختتام پذیر

84مدارس اور1614طلباء نے امتحانات میں کی شرکت، کمپٹیشن کے دور میں طلبائے مدارس کی حوصلہ افزائی بیحد ضروری :مولانا محمد دائود امینی نئی دہلی،06؍فروری(پریس ریلیز)رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند…

Read more

بہارکی ترقی ہی ہمارا مقصد ہے :وزیر اعلیٰ نتیش کمار

پٹنہ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پرگتی یاترا کے چوتھے مرحلے میں مونگیر ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کے بارے میں کلکٹریٹ ہال میں جائزہ میٹنگ کی۔ جائزہ میٹنگ…

Read more

آچاریہ ناگر جنا یونیورسٹی میں غیر افسانوی ادب پر قومی سیمینار

آندھرا پردیش 4 فروری ( پریس ریلیز)آچاریہ ناگارجنا یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پروفیسر جی۔گنگادھر رائو، پروفیسر سریش کمار(سیمینار ڈائرکٹر و پرنسپل آرٹس کالج)، ڈاکٹر شیخ شہباز( صدر ِ شعبۂ…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *