جناب ظفر عالم صاحب کے فرزند محمد منظرصباتابش آنچل کلاتھ پھلواری شریف پٹنہ کی شادی مولانا مسرور عالم قاسمی اسٹاف بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ مقام برداہا ضلع دربھنگہ حال مقام قاضی نگرکالونی پھلواری شریف پٹنہ کی صاحبزادی طوبی مسرور کے ہمراہ ہوئی۔اس شادی کی خصوصیت یہ رہی کہ یہ شادی بالکل سادگی کے ساتھ بنا کسی رسم ورواج بارات اور جہیزکے ہوئی ہے جواس دور میں مسلم نوجوانوں کے لئے ایک مثال ہے۔
نکاح کا عمل ہارون نگرسکیٹر۱ کی جامع مسجد میں بعد نماز عصر ہوا اورجناب مولانا انیس الرحمن صاحب قاسمی سابق ناظم امارت شرعیہ ونائب صدر آل انڈیا ملی کونسل نے اس نکاح کاخطبہ پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ نکاح مکمل سنت طریقہ پر انجام دیا جارہا ہے جو ایک قابل مستحسن اور قابل تقلید ہے، نکاح کو آسان بنانے کی ہدایت اسلام اور شریعت میں دی گئی ہے اس لئے یہ نکاح اسلام وشریعت کے مطابق انجام پا رہا ہے۔اس سے نوجوانوں کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، بعدہ ایجاب وقبول کروایا گیا۔ اس نکاح کی دوسری خصوصیت یہ بھی ہے کہ طے شدہ مہرمہر فاطمی کے مطابق چاندی کےوزن کے اعتبار سے ایک لاکھ چون ہزار روپیے کا چیک دلہن کے نام سے اسی وقت ادا کردیاگیا ہے اس دور میں مہر کی ادائگی میں بہت ہی لاپرواہی برتی جارہی ہے۔
امید ہے اس عمل سے نوجوانوں کو یقینا ترغیب ملےگی۔نکاح کے وقت مسجد میں دلہا دلہن کے رشتہ دار ونمازی حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے موجود لوگوں نے نو عروس جوڑے کو دعاؤں سے نوازا اور گارجین کو مبارکباد پیش کیا۔ مبارکباد پیش کرنے والوں میں امارت شرعیہ کے قاضی مولانا انظار عالم قاسمی،نائب قاضی دلہن کے پھوپھا مفتی وصی احمد قاسمی،بڑے اور منجھلے چچا حاجی مسعود عالم قاسمی وحاجی مرغوب عالم رحمانی،مامو مطیع الرحمن ،امارت شرعیہ کے مولانا قمر انیس قاسمی،مولانا رضوان ندوی، مولانا مشہود احمد قادری ندوی پرنسپل مدرسہ اسلامیہ شمس الہدی پٹنہ،مولانا ابوالکلام شمسی ملی کونسل،نسیم احمد ملی کونسل پٹنہ،دلہاکے بڑے بھائی ڈاکٹرمحمد دانش وچچامحمد انس (چاند) ونوشاد عالم،دلہا کے بہنوئی عمران احمد، محمد انور،شہباز عالم،مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین مولانا اعجاز احمد وسابق سکریٹری مصطفی حسین منصوری،پی ایس ٹو چیئرمین رضوان الاسلام ، معاون سکریٹری شمیم اختر،ناظم امتحانات ڈاکٹرمحمد نور اسلام، ریاض الدین،رفیع الہدی،دلشاد مستقیم،محمد شہباز، مولانا سمیع احمد ندوی،مولانا رئیس احمد ندوی،حسیب احمد کشنگنج ، محمد تحسین ،محمد تمناکے نام قابل ذکر ہے ۔
ولیمہ کا پروگرام اسی تاریخ میں رات کو پوری دھوم دھام سے حاجی ظفرعالم کے ذریعہ ایس کے میریج پارک میں کیا گیا جس میں پھلواری شریف حلقہ کے کافی لوگ شریک ہوئے خاص کرحکومت بہار کے سابق وزرا رام کرپال یادو وشیام رجک ودیگر بہت سارے لوگوں نے شریک ہوکر مبارکباد پیش کیا۔