کویت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین اعزاز ’’دی آرڈر آف مبارک الکبیر‘‘ سے نوازا۔ یہ وزیر اعظم نریندرمودی کا یہ 20 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔ وزیر اعظم مودی اور کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے درمیان دو طرفہ بات چیت میں دونوں ممالک نے ہندوستان-کویت تعلقات کواسٹریٹجک پارٹنرشپ’ کے طور پر زور دیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ سے کویت کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دورے کے دوسرے دن اتوار کو اعلیٰ قیادت کے ساتھ بات چیت کرنے سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے کویت کے بیان پیلس میں کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نریندر مو دی نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح سے بھی ملاقات کی۔ کویت نے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنا اعلیٰ ترین اعزاز “دی آرڈر آف مبارک الکبیر” سے نوازا۔ یہ وزیر اعظم مودی کو حاصل ہونے والا 20 واں بین الاقوامی اعزاز ہے۔ آرڈر آف مبارک الکبیر کویت کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ دوستی کی علامت کے طور پر سربراہان مملکت اور غیر ملکی بادشاہوں اور غیر ملکی شاہی خاندانوں کے ارکان کو دیا جاتا ہے۔ پچھلے 43 سالوں میں کسی ہندوستانی وزیر اعظم کا اس خلیجی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم نے کویت میں ہندوستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے امیر سے اظہار تشکر کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا، “کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے شاندار ملاقات ہوئی۔ ہم نے دواسازی، آئی ٹی، فن ٹیک، انفراسٹرکچر اور سیکورٹی جیسے اہم شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمارے ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کے مطابق، ہم نے اپنی شراکت داری کو سٹریٹجک سطح تک بڑھا دیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہماری دوستی آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہو گی۔