اور انڈیا انٹر نیشنل اسکول میں یوم اطفال بڑے تزک و احتشام سے منایا گیا

کاندھلہ ۔14 نومبر کو اور انڈیا انٹر نیشنل اسکول میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم اطفال بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اسکول کے اساتذہ نے بچوں کے لیے خصوصی بزم (اسمبلی) سجائی اور بچوں نے اپنی طرف سے شاندار میلا منعقد کیا ۔پرنسپل فرحہ منیر نے بچوں کو یوم اطفال پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بچوں آج کا دن آپ کے لیے بہت خاص ہے۔ جس طرح یہ دن خاص ہے اسی طرح آپ کو بھی خاص بن کر ملک و ملت کی رہنمائی کرنی ہے۔ عمیر اختر قاسمی نے کہا کہ 14 نومبر کو ہم ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی یاد میں یوم اطفال مناتے ہیں ۔ نہرو نے جس طرح محنت اور لگن سے پڑھائی کی اور ملک کے وزیر اعظم بنے ان کی طرح ہمیں بھی محنت کرنی ہے اور دنیا بھر میں نام پیدا کرنا ہے۔ اسمبلی انچارج سجاد محی الدین میر نے بچوں سے کہا کہ آج ہم اپنی طرف سے آپ کے لیے خصوصی بزم (اسمبلی) سجائیں گے۔ بچہ بن کر رہنا مجھے بہت پسند ہے اسی لیے کہ بچے ہی بڑے ہو کر بڑا کام کرتے ہیں۔ محترمہ مصباح مرزا نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے محنت ، لگن اور خوشی ان تین چیزوں کا ہونا ضروری ہے ۔ اگر اس میں سے کوئی ایک بھی نہیں ہوگی تو ہمیں بڑا کام کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ محترمہ سمیہ اور سلیم خان نے ہندی اور انگریزی میں خبر پڑھی، محترم عادل اور شبنم نے بچوں کو ترغیب دینے والے اقوال کہے ۔ بچوں نے اپنی طرف سے کھانے پینے کے بہت سے اسٹال لگائے تھے جس میں کھانے کے لیے بہت سی چیزیں موجود تھیں۔ اس پورے پروگرام میں جناب عبد اللطيف، ابوالفیض اعظمی، انعم جنگ، فرحان نعیم، محمد واصل، محمد واصف، وینیت، دیپک کمار، محترمہ اسما قریشی، تبسم مرزا نیما جین، ویبھا راجپوت، ادیبہ سیفی کے علاوہ اسکول کے تمام اساتذہ وغیرہ موجود تھے۔

Related Posts

برج بنائے لیکن دیوار اٹھانے کا کام بند کیجئے: عارف محمد خان

تعلیم کے ذریعہ سمندر میں راستہ بھی بنایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر اظہار احمد پٹنہ۔ بھائی چارہ اور محبت سے ہی حالات بدل سکتے ہیں اور یہ تعلیم کے ذریعہ…

Read more

نشہ ہر برائی کی جڑ ہے،ہرطرح کی منشیات سے دوررہیں:آئی پی ایس وجئے پرتاپ

گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان سے 24 گاؤں کی مہا پنچایت کاانعقاد نوح۔ گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان…

Read more

کڈس پیراڈائز اکیڈ می میں سائنس ایگز بیشن کا شاندار انعقاد کیا

دربھنگہ ۔ تعلیم انسانی زندگی کا بنیادی ستون ہے، اور تربیت اس کی عملی صورت ہے۔ اگر تعلیم روشنی ہے تو تربیت اس کا چراغ، جو شخصیت کو سنوارتی اور…

Read more

بچوں کا ادب لکھے بغیر کوئی بھی بڑا ادیب و شاعر نہیں بن سکتا:محمد احسن عابد

نئی دہلی۔ کسی بھی زبان میں بچوں کے ادب کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،جس کاسلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔بچے ہر قوم کا بیش قیمت اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں،لہٰذا…

Read more

زراعت پر مبنی صنعتوں کو ترقی دینا ریاستی حکومت کی ترجیح :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

بھوپال۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ زرعی کیمیکلز کے لامحدود استعمال کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے نامیاتی…

Read more

اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کا انتظام کیجئے:مولانا احمد

مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور کا سالانہ جلسہ،علماء کرام کا پر مغز خطاب، تعلیم اورمعاشرہ کی اصلاح پر زور دربھنگہ ؍ جمالپور۔مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور ضلع دربھنگہ کا سالانہ جلسہ بڑے…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *