پٹنہ ۔ملک کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مرحوم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم آزاد پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آزاداسمرتی پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ نے ابوالکلام آزاد کی تصویر پرگلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا۔پروگرام کے دوران بلڈنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری کمار روی نےمولانا ابوالکلام آزاد کی تحریر کردہ کتاب آزادی کی کہانی وزیر اعلیٰ کو پیش کی۔ اس موقع پر آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری ، عمارت تعمیرات کے وزیر جینت راج ، امتناعی ، آبکاری اور رجسٹریشن کے وزیر رتنیش سدا ، رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا اور دیگر معززین نے بھی مو لانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے فنکاروں نے بھجن کیرتن ، بہار گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کئے۔