وزیر اعظم مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کا 47 واں صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔وزیر اعظم مودی نے انسٹاگرام پر ٹرمپ کے ساتھ اپنی کچھ پرانی تصویریں شیئر کیں اور پوسٹ کیا، “میرے دوست ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی تاریخی انتخابی جیت پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کی تجدید کا منتظر ہوں۔ آئیے ہم سب مل کر اپنے لوگوں کی بہتری اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کام کریں۔

Leave a Comment