! عید الاضحیٰ:یہ عظیم الشان دن بھی فقط ایک تہوار بن کر رہ گیا

محمد رضا نوری(ناسک سٹی)
     کوئی انسان محض ایک جانور کے گلے پر چھری پھیرتا ہے اور اس کا دل اس روح سے خالی رہتا ہے جو قربانی میں مطلوب ہے،تو وہ ایک ناحق جاندار کا خون بہاتا ہے۔
احکاماتِ خداوندی کو بجا لانے میں اخلاص کا ہونا بے حد ضروری ہے، نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کا فرمانِ مقدس ہے:’’ بے شک! اللہ تعالیٰ تمہاری طرف اور تمہارے اموال کی طرف نہیں دیکھتا،بلکہ وہ تو تمہاری نیت کو دیکھتا ہے۔افسوس یہ عظیم الشان دن بھی فقط ایک تہوار بن کر رہ گیا،اہلِ ثروت لوگ اس مقدس تہوار پر بھی نمود و نمائش کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے جس سے معاشرے کے غریب اور نادار طبقوں میں اس روز احساسِ کمتری پوری شدت سے جنم لیتا ہے۔عید الاضحٰی جیسے عظیم تہوار کی سچی سعادت حاصل کریں اور صرف نام ونمود کے لئے قربانی نہ کریں بلکہ قربانی کے صحیح جذبے کو عام کریں۔عید الاضحیٰ کے موقع پر سنّتِ اِبراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے”ہم اللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں اور اپنے پڑوسی،رشتہ دار اور دوست و احباب میں قربانی کا گوشت تقسیم کرتے ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں قربانی کا فریضہ ادا کرنے کی توفیق عطا کی ہے تو ہم نام و نمود و نمائش سے اجتناب برتتے ہوئے عین اسلامی طریقہ پر گوشت کی تقسیم کی پوری کوشش کریں۔اسلامی طریقہ کے مطابق قربانی کا گوشت تین حصّوں میں منقسم کر کے دو حصہ صدقہ کرنا اور ایک حصہ ذاتی استعمال کے لئے بچانا مستحب اور افضل عمل ہے۔ اِسی طرح قربانی کا گوشت زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچانے پر بھی توجہ دینی چاہئے۔ہم میں بہت سے لوگ غریبوں،ناداروں،یتیموں اور ضرورت مندوں کو خالص گوشت تو تقسیم کرتے ہی ہیں لیکن یہ بات قابلِ غور ہے کہ جن کے پاس تیل مسالہ خریدنے کے لئے پیسے نہیں ہوتے وہ مختلف پکوانوں کا ذائقہ نہیں لے سکتے۔اگر گوشت کے ساتھ اپنی حیثیت کے مطابق کچھ رقم بھی صدقہ جاریہ کے طور پر دے دی جائے تو یقینی طور پر انہیں دْگنی خوشی ملے گی۔اور وہ بھی ہمارے ساتھ عید کی مسرتوں کا لطف اٹھائیں گے“
اسی کے ساتھ صاف صفائی پر بھی ضرور دھیان دیں اور ہرگز کوئی ایسا فعل نہ کریں جس سے برادران وطن کے جذبات مجروح ہوں۔
موبائل:8956332982

Related Posts

اخلاقِ حسنہ کی اہمیت اور افادیت

ام سلمیٰ اخلاقِ حسنہ کسی بھی معاشرے کی بنیاد اور انسان کی اصل پہچان ہیں۔ انسان جب دنیا میں آتا ہے تو وہ محض ایک مخلوق کے طور پر پہچانا…

Read more

مولانا ابوالکلام آزاد کی شخصیت

ابو الکلامروزنامہ تاثیر ہندوستان کی تاریخ میں بہت سی عظیم شخصیات گزری ہیں جنہوں نے اپنی زندگیاں قوم و ملت کے لئے وقف کر دیں۔ انہی میں ایک تابناک نام…

Read more

کاروبار جدید دورمیں کامیابی کا راز

ام سلمیٰ کاروبار کو معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ ایک تاجر نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرتا ہے بلکہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرتا ہے۔…

Read more

حضرت یوسف علیہ السلام کا واقعہ اور آج کے مسلمانوں کے حالات

ام سلمیٰ دنیا میں سب سے بڑی خوشی بھی اپنوں سے ملتی ہے اور سب سے بڑا دکھ بھی اکثر اپنوں ہی سے ملتا ہے۔ بیگانوں کا وار جسم کو…

Read more

یومِ آزادی

ام سلمہ پندرہ اگست وہ دن ہے جب سورج نے ایک آزاد ہندوستان کے چہرے پر پہلی بار مسکراہٹ بکھیری۔ یہ وہ دن ہے جب غلامی کی زنجیریں ٹوٹیں، اور…

Read more

آگیا رمضان ہے

ہو گیا ہم پے خدا کا پھر بڑا احسان ہےمل گیا اس سال پھر سے جو ہمیں رمضان ہے اس مہینے میں ہیں اتری آسمانی اور کتباس مہینے میں ہی…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *