🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

دربھنگہ ۔ تعلیم انسانی زندگی کا بنیادی ستون ہے، اور تربیت اس کی عملی صورت ہے۔ اگر تعلیم روشنی ہے تو تربیت اس کا چراغ، جو شخصیت کو سنوارتی اور نکھارتی ہے۔ تربیت کے بغیر تعلیم بے معنی ہے، اور اس کا اظہار انسان کے اعمال و افعال سے ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں کڈس پیراڈائز اکیڈمی، بہادر گنج، لہریا سرائے، دربھنگہ میں سائنس ایگز بیشن کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ اس سائنسی نمائش میں ابتدائی درجات سے لے کر دسویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات نے اپنی تخلیقی اور سائنسی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ حاضرین نے نہ صرف ان پروجیکٹس کا مشاہدہ کیا بلکہ بچوں سے ان کے سائنسی تجربات اور خیالات پر تبادلہ خیال بھی کیا اور انہیں اپنی نیک تمناؤں سے نوازا۔ اس تقریب کو مزید وقار بخشنے کے لیے مختلف علمی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی ۔
کڈس پیراڈائز اکیڈمی، بہادر گنج، لہریا سرائے، دربھنگہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ طلبہ کی عملی تربیت اور تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ پر بھی بھرپور توجہ دیتا ہے۔ یہ ادارہ جدید تعلیمی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی شخصیت سازی، سائنسی سوچ، اور تحقیقی صلاحیتوں کو جِلا بخشنے کے لیے کوشاں ہے۔
یہاں نہ صرف نصابی تعلیم دی جاتی ہے بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی بھرپور اہمیت دی جاتی ہے، جیسا کہ حالیہ سائنس ایگزیبیشن اس کا ایک عمدہ نمونہ ہے، جہاں طلبہ نے اپنی سائنسی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور ڈائریکٹر محترمہ نوشابہ وسیم صاحبہ کی قیادت میں یہ تعلیمی مرکز بچوں کی ذہنی نشوونما، تحقیقی مزاج اور عملی تجربات کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔
کڈس پیراڈائز اکیڈمی کا مقصد صرف رٹے بازی پر مبنی تعلیم دینا نہیں، بلکہ بچوں میں خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیت، اور سائنسی و تحقیقی رجحان پیدا کرنا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں ایک باوقار اور کارآمد شہری کے طور پر ابھریں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ادارہ والدین اور تعلیمی ماہرین کی جانب سے بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اپنی بہترین تعلیمی کاوشوں کی بدولت ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔
معز شخصیات نے تمام سائنس پروجیکٹس کا بغور معائنہ کیا اور بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی کلمات کہے اور طلبہ کی علمی جستجو کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
محترمہ نوشابہ وسیم صاحبہ نے طلبہ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ تمام بچوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ تاکہ ان کی مزید حوصلہ افزائی ہو۔ انہوں نے تمام اساتذہ کرام کی محنت کی بھی دل کھول کر تعریف کی اور تعلیم و تربیت کے میدان میں ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آخر میں، محترمہ نوشابہ وسیم صاحبہ نے تمام معزز مہمانان، والدین اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اوریہ علمی و سائنسی تقریب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
پرو گرام میں معزشخصیات شامل ہونے والے میں جناب مسعود عالم خان صاحب،(سابق HOD، ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن) جناب مصطفیٰ کمال صاحب(سابق رجسٹرار، متھلا یونیورسٹی) ،ڈاکٹر صابر علی صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر، مانو)،ڈاکٹر ظفر اقبال زیدی صاحب (اسسٹنٹ پروفیسر، مانو)،جناب نجیب اللہ صاحب (سابق تعلیمی آفیسر، دربھنگہ) ڈ اکٹر بختیار صاحب(اسسٹنٹ پروفیسر، مانو، آسنسول) ، ڈاکٹر سرفراز عالم صاحب (مگدھ یونیورسٹی، گیا) وغیرہ قابل ذکرہیں۔
