بی جے پی مہاراشٹر میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ، وزیر اعلیٰ کے نام پر غور وخوض شروع،جھارکھنڈ میں ہیمنٹ سورین کی شانداری واپسی
اس جیت پر وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے انڈیا اتحاد کی بہتر کارکردگی کیلئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے انہو ںنے کہاکہ جھارکھنڈ کے عوام کا بہت بہت شکریہ ، سبھی ذات اور مذہب کے لوگوں کی حمایت سے انڈیا اتحاد کو آج یہ کامیابی ملی ہے۔مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے نتائج نے سب کو حیرت زدہ کردیا ہے مہایوتی کی شاندارجیت ہوئی ہے، اس بھگوا لہر میں بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔مہاراشٹر میں مہا یوتی کی زبردست جیت کے ساتھ ہی، بی جے پی کے ترجمان پروین دریکر نے کہا کہ دیویندر فڑنویس کے ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ اس نتیجہ نے ہمیں حیران کر دیا ہے۔ ہم جانتے تھے کہ ہم جیت جائیں گے لیکن اس طرح کے زبردست نتیجے کی کبھی توقع نہیں تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس کے وزیر اعلی بننے کا امکان ہے،ووٹوں کی گنتی کے دوران 288 رکنی مہاراشٹر اسمبلی کی 125 سیٹوں پر بی جے پی آگے تھی۔