پٹنہ۔ (پریس ریلیز) ملک کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد ایک عبقری شخصیت کا نام ہے انہوں نے ملک کی خدمات میں جو کارہائے نمایاں انجام دیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مذکورہ خیالات کا اظہار جدیو کے رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر خالد انور نے پٹنہ میں واقع اپنے ایم ایل سی فلیٹ پر آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ایک وفد کے ساتھ منعقد ایک خصوصی میٹنگ میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد کے ہم پر بڑے احسان ہیں ہمیں ان کی خدمات سے عوام الناس کو روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔ ایم ایل سی موصوف نے وزیر اعلی بہار نتیش کمار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہر دلعزیز وزیر اعلی نتیش کمار نے مولانا ابوالکلام آزاد میموریل پارک کے خوبصورت افتتاح کا اعلان کرکے ان سے سچی محبت اور بہترین خراج عقیدت کا نمونہ پیش کیا ہے۔ اس پارک کا افتتاح 11 نومبر کو مولانا آزاد کی یوم پیدائش کی مناسبت سے بہار سرکار کے ذریعے کیا جائے گا۔ ڈاکٹر موصوف نے 10 نومبر کو یوم تعلیم کی مناسبت سے آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سمینار وتقسیم ایوارڈ تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد ہمارے ملک کے عظیم سپوت تھے ان کی یاد میں منعقد ہر طرح کی تقریب میں ہم شرکت کے متمنی ہیں۔ اس موقع سے ابوٹا کا وفد نے سکنڈری ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد السلام انصاری سے ایک خصوصی ملاقات بہار سیکرٹریٹ پٹنہ میں واقع ان کے دفتر میں کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے بہار کے اسکولوں میں بچوں میں تعلیم کی طرف بڑھتے رجحانات پر روشنی ڈالی اور انہوں نے تعلیم کی ترقی کے لئے بہار سرکار کی طرف سے چلائے جارہے منصوبے کے تعلق سے با التفصیل باتیں رکھی۔ انہوں 10 نومبر کو یوم تعلیم کی قبل شام پر ابوٹا کے ذریعے منعقد ہونے والی سمینار وتقسیم ایوارڈ تقریب میں شرکت کی یقین دہانی کرائی اور آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے وفد کو اس اہم پروگرام کے انعقاد کرنے کے لئے مبارکباد پیش کیا۔ اس خصوصی ملاقات میں اس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر ڈاکٹر عقیل احمد، سکریٹری محمد امان اللہ، تنظیمی سیکریٹری عزیر سالم، خازن فیروز عالم، ضلعی صدر محمد نعیم الدین، میڈیا انچارج محمد سرافیل، اور جوائنٹ سیکریٹری مہر عالم چمپارنی وغیرہم شامل تھے۔
Related Posts

وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے 172 اسکیموں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
پٹنہ ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پرگتی یاترا کے چوتھے مرحلے میں 172 ترقیاتی اسکیموں کا ریمورٹ کے توسط سے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 9633.44…
Read more
رابطہ ٔمدارس صوبہ دہلی کے اجتماعی امتحانات بحسن وخوبی اختتام پذیر
84مدارس اور1614طلباء نے امتحانات میں کی شرکت، کمپٹیشن کے دور میں طلبائے مدارس کی حوصلہ افزائی بیحد ضروری :مولانا محمد دائود امینی نئی دہلی،06؍فروری(پریس ریلیز)رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ دارالعلوم دیوبند…
Read more
بہارکی ترقی ہی ہمارا مقصد ہے :وزیر اعلیٰ نتیش کمار
پٹنہ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پرگتی یاترا کے چوتھے مرحلے میں مونگیر ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کے بارے میں کلکٹریٹ ہال میں جائزہ میٹنگ کی۔ جائزہ میٹنگ…
Read more
آچاریہ ناگر جنا یونیورسٹی میں غیر افسانوی ادب پر قومی سیمینار
آندھرا پردیش 4 فروری ( پریس ریلیز)آچاریہ ناگارجنا یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر پروفیسر جی۔گنگادھر رائو، پروفیسر سریش کمار(سیمینار ڈائرکٹر و پرنسپل آرٹس کالج)، ڈاکٹر شیخ شہباز( صدر ِ شعبۂ…
Read more
جامعہ دارالقرآن جگسوں جمال پور میں6حفاظ کرام کی دستار بندی
دربھنگہ ؍جمالپور3 فروری ( پریس ریلیز)مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور دربھنگہ کے تحت چلنے والے ادارہ جامعہ دارالقرآن رحمانی چوک جگسوں کے احاطہ میں آج ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا،…
Read more
وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ہی معاون اردو مترجم کو امیدیں
پٹنہ ۔بہار میں جب سے جناب نتیش کمار وزیر اعلیٰ بنے ہیں، تب سے تمام شعبوں میں بہار نے ترقی کی ہے اور مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے؛ بات…
Read more