مولانا عبید الرحمان اطہر ندوی ،مولانا با نعیم مظاہری اور مولانا غیاث احمد رشادی کے خطابات
حیدر آباد 27 مئی ( پریس ریلیز)مسلما نوں کی نو خیز نسل کو بے دینی ،جہالت ،غفلت اور ارتداد سے بچانے کے لیے ہمارے ملک کی ہر ریاست کے ہرضلع ،ہر تعلقہ اور ہر دیہات میں دینی مزاج کے حامل فکر مند احباب اور علماء کرام کی نگرانی میںاسلامی تربیت کے ساتھ عصری اسکولو ںکا قیام فرض منصبی ہے ،ملک کے بدلتے حالات اور نصاب تعلیم کے ذریعہ غیر اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے کی فرقہ پرستوں کی سازشیں اور کوششیں ظاہر وباہر ہو جانے کے بعد اب مسلمانوں کو ہوش میں آنا چاہیے اور اس ملک کے باشعور مالداروں کو آگے آنا چاہیے اور اس ملک کے باشعور مالداروں کو شادی خانوں اور ہوٹلوں کی تعمیر کے بجائے اسلامک نہج پر عصری اسکولوں کے قیام کے لئے آگے آنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبرومحراب فاونڈیشن انڈیا نے ایم ایم ایف گروپ آف اسکولس کی بنیاد ڈالتے ہوئے اس کے تحت کئی اسکولوں کا جال بچھانے کا عزم لے کر 26 مئی کو GIMS کشن باغ نامی اسکول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ اس ملک 60 فیصد مسلمان بچے اور بچیاں ایسے اسکولوں اور کالجوں میںزیر تعلیم ہیں جہاں ان کے دین وایمان اور عفت وعصمت کی بقا وتحفظ کی کوئی گیارینٹی نہیں ہے۔ مولانااحمد عبید الرحمن اطہر ندوی صاحب نے اپیل کی کہ وہ ایسے اسکولوں کے قیام کی کوشش کریںجہاں عصری علوم بھی معیاری ہوں اور دینی ماحول ان طلباء وطالبات پر اثر انداز ہو۔مولانا عبدالرحیم با نعیم مظاہری صاحب نے مولانا غیاث احمد رشادی کوایم ایم گروپ آف اسکول کے قیام پر مبارکبادی دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ ایسے عصری اسکولس قایم کیئے جایئں جہاں دینی تربیت کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔ مولانا انیس الرحمن ندوی اورنگ آباد نے کہا کہ صرف جلسوں پر محنت کرنے کے بجائے عصری اسکولوں کو اسلامی تربیت کے مطابق چلانے کے سسٹم پرامت کے علماء اور دانشوروں کو محنت کرنی چاہئے ۔مولانا نذیر احمد رشادی گلبرگہ نے کہا کہ ایم ایم ایف گروپ آف اسکولس کے برانچس کو ملک بھر میں پھیلانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور یہ اعلان بھی کیا کہ گلبرگہ میں قائم اسٹانلی اسلامک اسکول کو ایم ایم ایف گروپ آف اسکولس کی نگرانی میں دیا جا چکا ہے ۔مولانا ناصر حسین رشادی ڈائرکٹر اقراء انٹر نیشنل اسکول نے کہا کہ مولانا غیاث احمد صاحب کا یہ اقدام امت کی نو خیز نسل کو دین پر قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے ۔مفتی ابو بکر جابر قاسمی صاحب نے فرمایا کہ عصری اسکولوں میں دینی تربیت کی ضرورت وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے اور مولانا غیاث احمد رشادی کا یہ اقدام قابل مبارک باد ہے ۔مولانا حبیب الرحمن حسامی کرسپانڈنٹ گلشن ماڈل اسکول نے ایڈمیشن کے سلسلہ میں تفصیلات پیش کی۔ اس اجلاس میں عثمان آباد اور شولاپور کے احباب نے بھی شرکت کی۔ ایم ایم ایف گروپ آف اسکولس کا نصاب ڈاکٹر مصباح صاحب کا تیار کردہ نصاب car vest جو اسلامی تہذیب اور مذہبی تعلیمات کا شاہکار ہے ،اس نصاب میں بچوں کی ذہن سازی اس بنیاد پر کی جاتی ہے کہ بچے توحید اور اسلامی عقائد پر قائم رہیں ور تمام مضامین کی بنیاد اسلامی عقائد اور رب ذوالجلال کی معرفت کی بنیاد پر رکھی گئی ہے۔ایم ایم ایف گروپ آف اسکولس کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ دینی مزاج طلباء وطالبات میں پیدا ہو اور عصری تعلیم کا معیار بھی بلند ہو ۔الحمدللہ گلشن ارشاد ماڈل اسکول کے لئے قابل وتجربہ کار پرنسپل کا تقرر کیا گیا ہے اور B.Ed کی ہوئی ٹیچرس کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔ فی الحا ل اس اسکول میں نرسری تا سیکنڈ کلاس کی تعلیم کا نظم ہے۔