پٹنہ۔شاہنواز عالم عرف سونو بابو، سابق ممبر، بہار ریاستی حج کمیٹی، پٹنہ نے ایک پریس ریلیز جاری کر اطلاع دی ہے کہ نیو ملت کالونی سیکٹر 2پھلواری شریف واقع ملی مسجد میں مدرسہ تحفیظ القرآن کا سالانہ جلسہ دستاربندی پروگرام منعقد ہوا جس میں تنویر عالم، خلیل پورا کے صاحبزادے ریان تنویر کے ساتھ ساتھ دو دیگر حافظ اور ایک حافظہ کی بھی دستاربندی ہوئی۔ جلسے کی صدارت حضرت مولانا عبدالباسط ندوی سیکریٹری المعہد العالی، امارت شرعیہ، پھلواری شریف نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب قاری امام الدین نعمانی امام ملی مسجد و استاد مدرسہ تحفیظ القرآن موجود تھے۔ اس بارونق جلسہ دستاربندی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دونوں علماء کے بصیرت افروز خطاب سے مستفید ہوئے۔