🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

ہو گیا ہم پے خدا کا پھر بڑا احسان ہے
مل گیا اس سال پھر سے جو ہمیں رمضان ہے
اس مہینے میں ہیں اتری آسمانی اور کتب
اس مہینے میں ہی اترا رب کا یہ قرآن ہے
خاص نسبت ہے کلامِ پاک کو اس ماہ سے
پھر بھی جو اس میں تلاوت نا کرے نادان ہے
اس مہینے میں سنوارا جاتاہے فردوس کو
اس مہینے قید میں رہتا لعیں شیطان ہے
ہے ضروری دن میں روزہ رات کو کرنا قیام
سرورِ کون و مکاں کا یہ اہم فرمان ہے
اس مہینے میں نہ رکھنا روزہ یوں ہی بے سبب
اک مسلماں کے لیے یہ تو بڑا نقصان ہے
ہر عمل کا اجر ہے ستر گنا اس ماہ میں
دیکھئے رحمت کا اسکی کیسا یہ فیضان ہے
خیر و برکت کی ہے اس میں ایک ایسی رات بھی
جس کی راتوں میں نہایت ہی نرالی شان ہے
رب کوہے محبوب روزے دار کے منہ کی مہک
دیکھ کر جس کو کہ نادم سنبل و ریحان ہے
مسجدیں آباد ایسی ہیں کہ جن کو دیکھ کر
خود لعیں شیطان بھی تو دم بخود حیران ہے
مومنو مانگو دعائیں خوب امت کے لیے
رحمت و بخشش کا رب کی ہر طرف سیلان ہے
رشک کرتے ہیں زمین و آسماں حور و ملک
کھا نہیں سکتے ہیں جب کہ آگے دسترخوان ہے
قدر کر لو اس مہینے کی مسلمانو سنو
یہ مہینہ اک مہینے کا فقط مہمان ہے
جو مسلماں روزہ رکھنے پر ہو قادر نا رکھے
وہ مسلماں تو یقیناً ہی بڑا نادان ہے
کس قدر اعزاز ہے محشر میں روزے دار کا
باب جنت خاص اس کے واسطے ریّان ہے
کیسی کیسی نعمتیں اللہ نے کی ہیں عطا
سیب،کیلا اور پپیتہ، روبرو رُمّان ہے
بیس رکعت تم تراویح کی پڑھو ہاں دوستو
حُبِّ اصحابِ نبی کی سچی یہ پہچان ہے
ہو سکے تو تم تہجد میں پڑھو رب کی کتاب
مصطفیٰ کی شان ہے یہ مرضیِ رحمٰن ہے
چُھٹ گئی ہیں جو نمازیں تم قضا ان کی کرو
ورنہ محشر میں تمہارا دوستو نقصان ہے
کچھ غریبوں کا بھی رہبر لازمی رکھوخیال
عید کی خاطر تو لانا ان کو بھی سامان ہے
نتیجہ فکر:
سراج الدین رہبر قاسمی
کانٹھ مرادآباد 9259592106