🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

پٹنہ ۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپنے پرگتی یاترا کے دوران بھوجپورمیں لوگوں کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ بھوجپور ضلع میں ہم لوگوں نے بہت سارے ترقیاتی کام کئے ہیں۔ پھر بھی جو کچھ چھوٹ گیا یا کمی رہ گیا ہے اسے مکمل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نتیش کمارنےکہا کہ آپ کے مطالبے پر آرا میں رنگ روڈ بنوائی جائے گی۔ اس ا سکیم کے تحت 02 نئی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی اور 04 سڑکوں کو چوڑا کیا جائے گا۔ اس سے لوگوں کو آنے جانے میں بڑی سہولت ملے گی۔
بہارکے وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے اپنے پرگتی یاترا کے دوران عوام سے کہاکہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاترسے آسنی تک سڑک بھی بنایا جائے گا۔ اس کے ساتھ زیرو مائل سے آسنی سڑک کو چوڑا کیا جائے گا اور زیرو مائل سے پاترسڑک کو بھی چوڑا کیا جائے گا۔بام پالی سے چندوا موڑ ہوتے ہوئے پکڑی تک سڑک کو چوڑا کرنا ، آرانیہ دیوی مندر (آرا) سے آرا-بکسر چار لین سڑک (آرا-سنہا اور آرا-برہارا کے راستے) کی تعمیر۔ آرا بابوا چھپرا سڑک کو چوڑا کیا جائے گا۔ اس سے ٹریفک میں آسانی ہوگی اور سنگین ٹریفک جام میں کمی آئے گی۔ آپ کو پریشانی سے نجات ملے گی۔
کنال ڈیم پر سندیش سے اکھ گائوں براستہ کوئلوار تک سڑک بنائی جائے گی۔ اس کے ساتھ سندیش ، سہار ، اگیگاؤں بلاوں کے ساتھ ساتھ پیرو بلاک کے مشرقی حصے کا جے پی گنگا پتھ سے براہ راست رابطہ ہوگا۔ نیزلوگوں کو پی ایم سی ایچ ، پٹنہ آنے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ اپنے اعلان میں نتیش کمار نے کہا کہ رورل ورکس ڈیپارٹمنٹ کے تحت آرا میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں اسٹارم واٹر ڈرینج سسٹم کے تحت آؤٹ فال ڈرین اور سمپ ہاؤس تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ نیو پولیس لائن سے ایم پی باغ موڑ تک نالہ بھی بنایا جائے گا۔ اس سے آرا شہری علاقے میں آبی جماؤسے نجات ملے گی اور صفائی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ بیہا-جگدیش پور-پیرو-سیکرہاٹا سڑک پر اوجھولیا پل سے بچری پل تک ایک بائی پاس بنایا جائے گا۔ اس سے آپ کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔
بیہا این ایچ- 922 تک سڑک کو چوڑا کیا جائے گا۔ اس سے لوگوں کو آنے جانے میں بڑی سہولت ملے گی۔ تراری بلاک کے دیو گاؤں واقع سوریہ مندر کمپلیکس کو تیار کیا جائے گا اور ایک میوزیم تعمیر کیا جائے گا۔ اس سے عقیدت مندوں کو سہولت ملے گی۔ چندوا سے گنگی سے دھرھارا تک کینال ڈیم پر سڑک بنائی جائے گی۔ اس سے لوگوں کو آنے جانے میں بڑی سہولت ملے گی۔ آرا ریلوے اسٹیشن سے جج کوٹھی موڑ تک سڑک کو چوڑا کیا جائے گا۔ اس سے لوگوں کو اانے جانے میں بڑی سہولت ملے گی۔