وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق کی جائزہ میٹنگ

🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

چاند اور تارے

پٹنہ۔ پرگتی یاترا کے دوران بکسر ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کے بارے میں کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے جائزہ میٹنگ کی۔جائزہ میٹنگ میں بکسر کے ڈی ایم انشول اگروال نے ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کی رفتار اور موجودہ صورت حال کی پریزنٹیشن کے ذریعے تفصیلی جانکاری دی۔

جائزہ میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں آپ تمام لوگوں کا اس میٹنگ میں خیر مقدم کر تا ہوں۔بکسر ضلع کے ڈی ایم مسٹر انشول اگروال نے ضلع میں چل رہے ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی ہے۔ ہمارا مقصد ہر طرح سے بہار کی ترقی ہے۔ بی جے پی کے ساتھ مل کر 24نومبر 2005کو ہم لوگوں کی بہار میں حکومت بنی تھی۔سال2005سے سے پہلے بہار کی کیا حالت تھی۔ آپ تمام لوگ اس سے واقف ہیں۔ لوگ شام کے بعد گھروں سے باہر نکلنے سے ڈرتے تھے۔

ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان جھگڑے ہو تے تھے ،جسے ہم نے ختم کیا۔ اسپتالوںمیں علاج کا انتظام نہیں تھا۔ سڑکیں خستہ حال تھیں تعلیم کی صورت حال بہتر نہیں تھی سڑکوں کی بہت کمی تھی اسپتالوں میں مریضوں کو دوائیں نہیں ملتی تھیں۔جب بہار کے لوگوں نے ہم لوگوں کو کام کر نے کا موقع دیا،اس وقت سے بہار کی حالت بد لی ہے ہر شعبہ میں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں۔ بہار میں اب ڈر اور خوف کا ماحول ختم ہو گیا ہے۔ امن اور بھائی چارہ کا ماحول قائم۔سال 2005کے بعد ہم لوگوں نے بہار میں ترقیات کے جوکام کیے ہیں اسے یاد رکھئے گا۔شروع سے ہی ہم لوگوں نے بہار میں ترقیاتی کام کر نا شروع کیااس وقت سے مسلسل ہم لوگ بہار کو آگے بڑھا رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم اٹل بہار واجپئی جی کے دور اقتدار میں ہی بڑے پرمانے پر سڑکوں کی تعمیر کا کام کیا گیا۔انہوں نے ہی ہمیں بہار کا وزیر اعلیٰ بنا یا۔ پارٹی کے کچھ لوگوں کی غلطی سے دو مرتبہ اْدھر چلے گئے تھے۔اب ایسا نہیں ہو گا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں پہلے بجلی کی حالت بہت خراب تھی۔دیہی علاقوں کی بات چھور دیجئے راجدھانی پٹنہ میں بھی یومیہ بجلی زیادہ سے زیادہ 8سے زیادہ بجلی کی سپلائی نہیں ہوتی تھی۔ ہندو مسلم تنازعات ختم کرنے کے لیے ہم نے سال 2006 سے ہم نے قبرستانوں کی گھیرا بندی شروع کی۔ اب تک 8 ہزار سے زائد قبرستانوں کی گھیرا بندی کی جاچکی ہے 1273مزید قبرستانوں کو نشانزد کیا گیا ہے۔ جس میں سے 746قبرستانوں کی گھیرا بندی کرا دی گئی ہے اور باقی بچے قبرستانوں کی گھیرا بندی کا کام بھی کرا یا جارہا ہے۔

Related Posts

برج بنائے لیکن دیوار اٹھانے کا کام بند کیجئے: عارف محمد خان

تعلیم کے ذریعہ سمندر میں راستہ بھی بنایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر اظہار احمد پٹنہ۔ بھائی چارہ اور محبت سے ہی حالات بدل سکتے ہیں اور یہ تعلیم کے ذریعہ…

Read more

نشہ ہر برائی کی جڑ ہے،ہرطرح کی منشیات سے دوررہیں:آئی پی ایس وجئے پرتاپ

گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان سے 24 گاؤں کی مہا پنچایت کاانعقاد نوح۔ گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان…

Read more

کڈس پیراڈائز اکیڈ می میں سائنس ایگز بیشن کا شاندار انعقاد کیا

دربھنگہ ۔ تعلیم انسانی زندگی کا بنیادی ستون ہے، اور تربیت اس کی عملی صورت ہے۔ اگر تعلیم روشنی ہے تو تربیت اس کا چراغ، جو شخصیت کو سنوارتی اور…

Read more

بچوں کا ادب لکھے بغیر کوئی بھی بڑا ادیب و شاعر نہیں بن سکتا:محمد احسن عابد

نئی دہلی۔ کسی بھی زبان میں بچوں کے ادب کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،جس کاسلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔بچے ہر قوم کا بیش قیمت اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں،لہٰذا…

Read more

زراعت پر مبنی صنعتوں کو ترقی دینا ریاستی حکومت کی ترجیح :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

بھوپال۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ زرعی کیمیکلز کے لامحدود استعمال کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے نامیاتی…

Read more

اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کا انتظام کیجئے:مولانا احمد

مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور کا سالانہ جلسہ،علماء کرام کا پر مغز خطاب، تعلیم اورمعاشرہ کی اصلاح پر زور دربھنگہ ؍ جمالپور۔مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور ضلع دربھنگہ کا سالانہ جلسہ بڑے…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *