سمستی پور ۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سمستی پور کے کرپوری گرام میں واقع جننائک کرپوری ٹھاکر میموریل بھون میں جننائک کرپوری ٹھاکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔
اس موقع پر منعقدہ کل پرو گرام میں وزیر اعلیٰ شامل ہوئے اور وہاں جننائک کرپوری ٹھاکر کی تصویرپر گلپوشی کی۔
اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے گوکل-کرپوری-پھلیشوری ہائی اسکول جاکر جننائک کرپوری ٹھاکر کے مجسمہ پر گلپوشی کی ساتھ ہی پربھاوتی رام دلاری انٹر اسکول کے صحن میں واقع جننائک کرپوری ٹھاکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔