رحمانی30 کی ایک اور شاندار کامیابی

🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

چاند اور تارے

رحمانی 30 کے 22 طلباء نے ریجنل میتھ میٹیکل اولمپیاڈ آر ایم او 2024 کے لئے کوالیفائی کیا

مونگیر،رحمانی30 کے طلبہ نے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں 22 طلبہ نے انڈین اولمپیاڈ کوالیفائر برائے ریاضی آئی او کیو ایم 2024 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس گروپ میں 8 طلبہ 11ویں جماعت سے اور 14 طلبہ 12 ویں جماعت سے شامل ہیں۔ جنوبی بہار ریجن سے منتخب ہونے والے کل امیدواروں کا تقریباً 12.5 فیصد حصہ صرف رحمانی30 کے طلبہ پر مشتمل ہے۔ مزید یہ کہ، کرناٹک، تلنگانہ اور مہاراشٹرا جیسے دیگر خطوں سے بھی رحمانی30 کے طلبہ نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

الحمدللہ، رحمانی30 کے طلبہ کی یہ کامیابی ادارے کی ریاضی میں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے عزم کا عملی نمونہ ہے۔ حیدرآباد، مہاراشٹرا، کرناٹک، پٹنہ، اور جہان آباد میں واقع رحمانی30 کے مراکز نے اس کامیاب سفر میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ خاص طور پر، جنوبی بہار میں 12 ویں جماعت کے آر ایم اوکوالیفائرز میں سے 26 فیصد طلبہ رحمانی30 کے ہیں، جبکہ 11 ویں جماعت کے طلبہ کل کوالیفائرز کا 6.5 فیصد حصہ ہیں۔ یہ کامیابیاں ادارے کی شاندار انقلابی تدریسی حکمت عملیوں اور ریاضی کی غیر معمولی قابلیت کو پروان چڑھانے کے مسلسل عزم کو نمایاں کرتا ہے۔ یہ کامیابیاں رحمانی 30 کے شاندار سفر اور اس کے مضبوط استحکام کی تابناک گواہی پیش کرتی ہیں۔

پیغام امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی
امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کامیاب طلبہ کو ان کی محنت اور لگن پر مبارکباد پیش کی اور اس کامیابی میں اساتذہ کے اہم کردار کی ستائش کی۔ انہوں نے اپنے والد مولانا محمد ولی کے ساتھی اور رحمانی 30 کے اکیڈمک رہنما، ابھیانند جی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ حضرت نے امت مسلمہ سے خصوصی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیمi اور اخلاقی مقاصد کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کرتے رہیں، انھوں نے مزید کہا کہ رحمانی 30 کا مقصد طلبہ کے اندر علم، اقدار، اور خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ وہ انسانیت کی خدمت اوراللہ کی رضا حاصل کر سکیں۔

مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کہا کہ یہ نمایاں کامیابیاں ان کے دادا مولانا منت اللہ رحمانی اور ان کے عظیم والد مولانا محمد ولی رحمانی کی شاندار تربیت رہنمائی اور دعاؤں کا ثمرہ ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ ان کی دانشمندی، لگن، اور علم سے محبت کا شاندار ورثہ ان کامیابیوں کی بنیاد ہے۔ مولانا رحمانی نے ان حضرات کو یاد کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین۔

Related Posts

برج بنائے لیکن دیوار اٹھانے کا کام بند کیجئے: عارف محمد خان

تعلیم کے ذریعہ سمندر میں راستہ بھی بنایا جا سکتا ہے: ڈاکٹر اظہار احمد پٹنہ۔ بھائی چارہ اور محبت سے ہی حالات بدل سکتے ہیں اور یہ تعلیم کے ذریعہ…

Read more

نشہ ہر برائی کی جڑ ہے،ہرطرح کی منشیات سے دوررہیں:آئی پی ایس وجئے پرتاپ

گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان سے 24 گاؤں کی مہا پنچایت کاانعقاد نوح۔ گاؤں ساکرس میں ’نشا مکتی و سماج سدھار ابھیان ‘کے عنوان…

Read more

کڈس پیراڈائز اکیڈ می میں سائنس ایگز بیشن کا شاندار انعقاد کیا

دربھنگہ ۔ تعلیم انسانی زندگی کا بنیادی ستون ہے، اور تربیت اس کی عملی صورت ہے۔ اگر تعلیم روشنی ہے تو تربیت اس کا چراغ، جو شخصیت کو سنوارتی اور…

Read more

بچوں کا ادب لکھے بغیر کوئی بھی بڑا ادیب و شاعر نہیں بن سکتا:محمد احسن عابد

نئی دہلی۔ کسی بھی زبان میں بچوں کے ادب کی بڑی اہمیت ہوتی ہے،جس کاسلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔بچے ہر قوم کا بیش قیمت اثاثہ اور سرمایہ ہوتے ہیں،لہٰذا…

Read more

زراعت پر مبنی صنعتوں کو ترقی دینا ریاستی حکومت کی ترجیح :وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو

بھوپال۔وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا ہے کہ زرعی کیمیکلز کے لامحدود استعمال کی وجہ سے ماحولیات اور انسانی صحت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ اس لیے نامیاتی…

Read more

اپنے بچوں کی اچھی تعلیم وتربیت کا انتظام کیجئے:مولانا احمد

مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور کا سالانہ جلسہ،علماء کرام کا پر مغز خطاب، تعلیم اورمعاشرہ کی اصلاح پر زور دربھنگہ ؍ جمالپور۔مدرسہ رحمانیہ نسواں جمالپور ضلع دربھنگہ کا سالانہ جلسہ بڑے…

Read more

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *