مونگیر (پریس ریلیز )جامعہ رحمانی کے زیر اہتمام چلنے والے یوٹیوب چینل “فکر و نظر آفیشل” کو اب “فکر و نظر ٹی وی” کے نئے نام اور لوگو کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔جس کا اعلان جامعہ رحمان کے عظیم الشان سالانہ اجلاس دستاربندی کے موقع پر کیا گیا۔اس کی جانکاری فکر و نظر ٹی وی (یو ٹیوب چینل)کے چیف ایڈیٹر فضل رحمٰں رحمانی نے ایک پریس بیانیہ میں دیا۔
اس موقع پر امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم اور نائب امیر شریعت حضرت مولانا شمشاد رحمانی نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے مجمع کے سامنے فکر و نظر ٹی وی کے نئے دیدہ زیب لوگو کا اجرا کیا۔فکر و نظر آفیشل چینل 2021 میں شروع کیا گیا تھا اور یہ چینل اسلام، سچائی، انصاف اور حق کی آواز بن کر لاکھوں لوگوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس وقت فکر و نظر چینل کے تقریباً 50 لاکھ ویوئرز اور ایک لاکھ سبسکرائبرز ہیں، جو اس کی مقبولیت کا عملی ثبوت ہے۔
اس تقریب میں فکر و نظر کے نئے لوگو کے علاوہ اس کے ویب پورٹل کا بھی باقاعدہ اجرا کیا گیا۔ ویب پورٹل کی رونمائی امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی مونگیر و سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کیا۔فکر و نظر کے لوگو کی ترتیب و تزئین اور ویب پورٹل کے ڈیولپمنٹ میں معروف عالم دین حضرت مولانا محفوظ الرحمان فاروقی کے فرزند اور تحفظ دین میڈیا گروپ اورنگ آباد مہاراشٹرا کے ڈائرکٹر قاری ضیاء الرحمان فاروقی نے فکر و نظر ٹی وی کو اپنا بھرپور مخلصانہ تعاون دیا۔ان کے مخلصانہ تعاون پر فکر و نظر کی پوری ٹیم ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
.اجرا کی اس تقریب میں امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سمیت ملک کے معروف علماء میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی، حضرت مولانا شمشاد رحمانی استاذ حدیث دارالعلوم وقف دیوبند و نائب امیر شریعت بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال، مفتی محمد انظار قاسمی قاضی القضا امارت شرعیہ، مفتی نسیم صاحب رحمانی بانی المعہد العالی نئی دہلی ، جامعہ رحمانی کے اساتذہ کرام و کار کنان اور عوام خواص کا کا ایک جم غفیر شریک رہے۔“فکر و نظر ٹی وی” اور ویب پورٹل کے اجرا کے ساتھ جامعہ رحمانی نے اسلام کی سچائی، انصاف اور حق کا پیغام عام کرنے کے اپنے عزم کو اور بھی مستحکم کیا ہے۔