بچے جنت کے پھول ہیں :ڈاکٹر عبد الودود قاسمی

بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی طرز تربیت سے اگاہ کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ،مذکورہ باتوں کا اظہارادارہ کے نگراں مولانا و ڈاکٹر عبدالودود قاسمی صدر شعبہ اردو(کے، ایس، کالج، لہریا سرائے دربھنگہ )نے جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر محلہ سراستتار خان، لہیریا سرا،دربھنگہ میں منعقد انعامی و اعزازی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ علم دین کا حاصل کرنا ہرمسلمان مردوعورت پر فرض ہے اور بچے جنت کے پھول ہیں،ان کاذہن ودل کورے کاغذ کی طرح ہے اس عمرمیں ان کو جو پڑھا دیا جائے یا سکھا دیا جائے یہ ان کے دلوں پر نقش علی الحجر کے مانند ہوتا ہے۔ جو ان کے ذہن و دماغ پر نقش ہو جاتا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سرائے ستار خان کے وسط میں واقع مشہور و معروف دینی ادارہ جمیلہ بیسک ایجوکیشن سینٹر میں ششماہی امتحان لیا گیا تھا امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامی و اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام محمد انصاری (پرنسپل اورینٹیل کالج دربھنگہ) تشریف فرما تھے،موصوف نے بچوں کو محنت سے پڑھنے کی تلقین کے ساتھ اساتذہ کو چند اہم تدریسی نکات بتاتے ہوا کہا کہ چھوٹے بچوں کو اس کے نفسیات اور مزاج کو پرکھتے ہو پڑھانا بہت مشکل کام ہے آپ سارے اساتذہ ان معصوموں کے ذہن و دل پر جو اسلامی نقش و اثرات قرآن کی تعلیم اور اسلامی دعاؤں کےثبت کر رہے ہیں قابل تعریف کام ہے کیونکہ بچوں کو پڑھانا آسان کام نہیں ہے۔اس موقع پر سینٹر کے صدر ڈاکٹر محمد سرفراز عالم، سکرٹری جناب محمد سہیل ظفر صاحب ،جناب حمید اللہ ظفر ، حافظ ثاقب ضیا ،مولانا عابد حسین، حافظ محمد شفاعت اللہ کے علاوہ متعدد گارجین و سرپرست حضرات موجود تھے امتحان میں بہترین کارکردگی کے مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات کوان کی حوصلہ افزائی کے لیے سینٹر کے ناظم جناب سہیل ظفر کی جانب سے کتاب قلم کاپی کے علاوہ بیش قیمتی انعامات تقسیم کیے،آخر ڈاکٹر انصاری نے اعلان کیا کہ ایک ماہ بعد جتنے بچے ضروریات زندگی کی بیس مسنون دعاؤں کو زبانی سنائیں گے ان کو میری جانب سے بہترین انعا مات د جائیں گے ۔

Leave a Comment