کانگریس کی صوفیہ فردوس نے بی جے پی کے پورن چندر مہاپاترا کو شکست دی
کٹک ، 6جون (ابو الکلام )حال میں ہوئے اوڈیشہ اسمبلی انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔اس میں بارا بتی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار صوفیہ فردوس نے کامیابی حاصل کی ہے۔پہلی بار اسمبلی انتخابات میں اتری صوفیہ فردوس سے اپنے قریبی حریف بی جے پی کے پورن چندر مہاپاترا کو شکست دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ صوفیہ فردوس نے 53339 ووٹ حاصل کیے جب کہ پورن چندر مہاپاترا کو 45223ووٹ ملے ۔ یعنی صوفیہ فردوس 7974 ووٹوں سے چناؤ جیت گئی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ صوفیہ فردوس سابق کانگریس ایم ایل اے محمد مقیم کی بیٹی ہیں۔ صوفیہ فردوس ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہیں۔سیاست میں پہلے سے ہی دلچسپی لیتی رہی ہیں۔بے سہارا خواتین کو بااختیار اور نوجوان خواتین کو خود کفیل بنانا ان کا شغف رہا ہے۔وہ اپنی کامیابی کی کریڈٹ اپنے والد ین کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے رائے دہندگان کی بے پناہ محبت کو دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں اپنے علاقے میں ترقی کے ساتھ ساتھ گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے کی کوشش میں کوئی کمی نہیں رکھوں گی۔