ایک باپھر مودی حکومت

انڈیا اتحاد کا شاندار مظاہرہ،ملک کو ملے گا ایک مضبوط اپوزیشن

نئی دہلی۔این ڈی اے اتحاد نے ووٹ شماری کے دوران 273سیٹوں پر جیت درج کر کے حکومت سازی کیلئے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ملک کے پارلیمانی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کرائی جارہی ہے۔ این ڈی اے اتحاد میں 298 انڈیا اتحاد نے 200سیٹوں پر سبقت حاصل کی ہے۔ باقی سیٹوں پر دیگر علاقائی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں نےسبقت بنا رکھی ہے۔ حالانکہ اس بات کا اندازہ لگایا جارہا تھا کہ شام تک حکومت سازی کی تصویر صاف ہوجائےگی لیکن وہ نہیں ہوسکا۔رجحان کے مطابق این ڈی اے 293اور انڈ یا اتحاد 204سیٹوں پر سبقت حاصل کی ہے، حالانکہ کمیشن کی جانب سے این ڈی اے کے 67، انڈیا اتحاد کے 32، جبکہ دیگر 4امیدواروں کی جیت کا اعلان تادم تحریر تک کردیا ہے۔ اس بیچ تمام سیاسی پارٹیاں اپنی اپنی سطح سے حکومت بننے اور اپوزیشن میں رہنے کی قواعد شروع کردی ہے۔ سب سے بڑے اتحاد کے طور پر ابھر سامنے آیا این ڈی اے اتحاد میں شامل پارٹیاں حکومت سازی پر غوروخوض کرنے کیلئے کل 4بجے میٹنگ طلب کی ہے جس میں تمام پہلوئوں پر غور کر کے حکومت بنانے پرتبادلہ خیال کیا جائےگا۔ جہاں تک بہار کا سوال ہے این ڈی اے نے 30انڈیا اتحادنے 9اور ایک آزاد امیدوار نے فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی ہے۔حکومت سازی کیلئے این ڈی اے کے قدآور رہنما وزیراعظم نریندر مودی اور و زیر داخلہ امیت شاہ لگاتار اتحادی پارٹیوں کے رہنمائوں سے فون کر کے رابطہ کر رہے ہیں۔ حکومت سازی میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یو اور تلگو ریشم کے چندر بابو نائیڈو اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔

 

Leave a Comment