جامعہ فاطمۃ الزھرا ململ کی نئی عمارت کی سنگ بنیاد رکھی گئی

شمالی بہار میں لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کا منفرد اور مرکزی ادارہ جامعہ فاطمۃ الزھرا ململ مدھوبنی کے کیمپس وادی فاطمہ میں نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اس موقع پر مدرسہ چشمہ فیض ململ مدھوبنی کے سینئر استاذ اور ناظم تعلیمات مولانا معین احمد ندوی، جامعہ کے شیخ الحدیث مفتی سلیم الدین قاسمی، شعبہ حفظ کے استاذ قاری غزالی امام ندوی وغیرہ کی باوقار موجودگی میں جدید عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اس موقع پر جامعہ کے فعال ناظم مولانا فاتح اقبال ندوی قاسمی نے کہا کہ جامعہ فاطمۃ الزھرا ململ ہمارے والدین کی امانت ہے اور ان کے حسین خوابوں کی عظیم تعبیر ہے، شروع سے ہی ہم لوگوں کی خواہش تھی کہ تعلیم گاہ اور دارالاقامہ دونوں ایک ہی کیمپس میں ہو تاکہ طالبات کو تعلیم کے لئے باہر نہ نکلنا پڑے، نئی عمارت کی تعمیر سے الحمدللہ یہ پریشانی ختم ہوجائے گی اور طالبات کو تعلیم کے لئے اپنی رہائش گاہ سے دور نہیں جانا پڑے گا، یہ جامعہ فاطمۃ الزھرا ململ کے لیے بڑی حصولیابی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ جامعہ کے مخلص بانی حضرت مولانا وصی احمد صدیقی قاسمی کے اخلاص کا ہی نتیجہ ہے کہ جامعہ روز بروز ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے. سنگ بنیاد کی اس بابرکت تقریب میں ململ گاؤں کے علماء، دانشوران کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں خواتین بھی موجود تھیں، جن میں مولانا شمس عالم فلاحی، صادق حسین عربی، ضیاء الہدی رزمی، ظفیر عالم، شوکت علی لال بابو، افسرامام روفی، مولانا قمرالہدی، نجم الہدی ثانی، شمسی امام، سرفراز احمد، حافظ ندیم، نفیس الرحمان، وسیم الرحمان، ولی احمد اور نزاکت حسین خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔

Leave a Comment