🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

پتھر سے بھی جل نکلے گا
ہر محنت کا پھل نکلے گا
عشق و جنوں کا ربط ہے گہرا
ہر عاشق پاگل نکلے گا
شہروں کی گلیوں میں اکثر
ڈھونڈو تو جنگل نکلے گا
کب تک چکّر کاٹوں تیرے؟
کب تک میرا حل نکلے گا
بھیڑ میں پیچھے رہنے والا
میداں میں اول نکلے گا
رستے ہی کچھ ایسے ہیں اب
ہر راہی بے کل نکلے گا
ہر دن وہ کہتا ہے پروازؔ
تیرا ارماں کل نکلے گا!
صدام حسین پروازؔ