🌙 ہماری تہذیب کی جانب سے
آپ سب کو رمضان مبارک! ✨

مہدی پور بازار کے میلا گراؤنڈ میں منعقد اجلاس میں ہزاروں افراد کی شرکت اور ملک و ملت کے لیے دعا
پٹنہ ۔اسلام نے تعلیم پر کافی زور دیا ہے، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حصول علم کو مسلمانوں کا بنیادی فریضہ قرار دیا ہے اور علم نافع کے حصول کے لیے خصوصی دعا فرمائی ہے, ان خیالات کا اظہارکیا۔ امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے مہدی پور بازار سوپول کے ایک بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے مزید فرمایا کہ تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، لیکن ہمیں محض تعلیم کی نہیں بلکہ تعلیم میں بہتری لاناضرورت ہے، تعلیم میں بہتری لاناکرنے والے اداروں کو قائم کرنے کی ضرورت اور قائم شدہ اداروں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، انہوں شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم لوگ اللہ کی رضا کے لیے اپنے حصے کام کریں، برائیوں سے بچیں اور سماج کو بھی برائیوں سے بچائیں۔مفتی سہراب عالم ندوی نائب ناظم امارت شرعیہ نے قومی یکجہتی پر گفتگو کی اور مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ جذبات میں کوئی کام نہ کریں بلکہ ہمیشہ ہوش و حواس کے ساتھ کام کریں، ساتھ ہی انہوں نے سماج میں ہونے والے جرائم کی نشاندہی کی اور اس پر شکنجہ کسنے کے لیے متحدہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی تاکید کی۔
مولانا مفتی شمیم اکرم رحمانی معاون قاضی شریعت مرکزی دارالقضا امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے امیر شریعت مدظلہ کو خوش آمدید کہنے کے بعد کہا کہ مذہب اسلام کی تعلیمات سب کے لئے ہیں، ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے خالق کو پہچانے اور خالق کے منشاء کے مطابق زندگی گزارے، انہوں نے ارکان اسلام پر عمل پر زور دینے کے بعد مسلمان سے خاص طور پر پر اپیل کی وہ تعلیم کو حرز جاں بنائیں اور اس دنیا میں بہتر اخلاق کا مظاہرہ کریں انہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مطالعے کی بھی تاکید کی۔
مفتی محمد انصار صاحب قاسمی نائب مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ نے امیر شریعت کے استقبال کے لئے قیمتی الفاظ کہے، عوام کو اس اجلاس کے انعقاد پر مبار پیش کی اور کہا کہ انشاء اللہ اس اجلاس کے بہتر اثرات معاشرے پر مرتب ہوں گے۔پروگرام سے مفتی ابوالقاسم رحمانی ،اور مولانا فیاض الدین قاسمی کے علاوہ مزید کچھ علاقائی علماء کرام نے بھی خطاب کیا، مولانا کرام الدین صاحب امام و خطیب جامع مسجد مہدی پور بازار سوپول نے علاقے والوں کی طرف سے حضرت امیر شریعت کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا، مشہور نعت خواں منظر قاسمی نے ایک نظم پیش کی جسے سامعین نے پسند کیا، پروگرام میں حافظ مولانا احتشام رحمانی رکن شوری امارت شرعیہ بھی موجود رہے۔پروگرام کے مختلف مرحلوں میں مداح رسول جناب توحید انور توحید نے نعت رسول کا نذرانہ پیش کیا اور سامعین کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا اخیر میں حضرت امیر شریعت کی رقت آمیز دعا پر مجلس اختتام ہوا۔
واضح رہے کہ مہدی پور بازار سوپول میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس علاقے کے لوگوں کی خصوصی دلچسپی سے منعقد ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، خواتین کے لئے بھی پروجیکٹر کے زریعہ پروگرام کے دیکھنے اور سننے کا الگ سے اہتمام کیا گیا تھا اسی لئے ہزاروں کی تعداد میں خواتین بھی شریک اجلاس رہیں اور علماء کے مواعظ حسنہ سے مستفیض ہوئیں۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے چھاتا پور بلاک کے عام اشندوں بالخصوص جلسہ کمیٹی کے افراد محنتیں کیں خاص طور پر جناب عقیل احمد خان، محمد حسن انصاری، مطیع احمد انصاری مکھیا ، جنیف خان.سمیتی، محمد راجو، محمد منظر خان، ڈاکٹر محمد آزاد انصاری، محمدرحمت علی، مفتی ظفیر الرحمان قاسمی، حافظ محمد شمشیر خان ، محمد مصطفی، عمران خان، محمد جاوید، وغیرہ نے کافی محنتیں کیں اللہ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔